وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے بارہ ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی
چودھری پرویز الہی کہتے ہیں وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑا۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا
جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے بارہ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی
چودھری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے لئے نو ارب روپے فراہم کرے گی
جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر ٹیلی تھون میں تین اعشاریہ دو ارب روپے کے عطیات جمع ہوئے
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے دس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
ساڑھے بارہ ایکڑسے کم اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے
کچے مکانات گرنے پر دو لاکھ روپے اور پکے مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی
وزیراعلی پرویز الہی کے مطابق وفاق نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک پائی تک نہیں دی
وفاقی حکومت کا یہ رویہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،