جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : ڈاکوؤں نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا

اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے میڈیسن کمپنی کے ملازم کی جان لے لی۔

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔۔۔اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے میڈیسن کمپنی کے ملازم کی جان لے لی۔

اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو بھی مارا گیا۔ مشتعل شہریوں نے بھی ایک ملزم کی جان لے لی۔

زندگی سے بھر پور یہ خوبرو نوجوان سائٹ لیبر اسکوائر کا رہائشی عمار حسین ہے ، جو حسب معمول صبح گھر سے دفتر کے لئے نکلا مگر شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مقتول عمار کو سڑک کنارے موٹرسائیکل روک کر اپنے بیگ چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا

جس کے فوری بعد دو موٹرسائیکلوں پر تین ڈاکو آپہنچے۔۔۔ڈاکو کی فائرنگ سے نہ صرف عمار کی جان گئی بلکہ اس کا ساتھی بھی شدید زخمی ہوکر گر پڑا جو بعد میں اسپتال میں چل بسا۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان عمار دوبہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کے بڑھاپے کا سہارا تھا۔ مقتول فارما کمپنی میں بطور سیلز مین کام کرتا تھا۔

اسپتال میں لواحقین روتے ہوئے
افسوسناک واقعے کی اطلاع پر اسپتال پہنچنے والے دوست اور ساتھی بھی شدت غم سے

نڈھال نظر آئے
دانش، دوست

کام کے دوران فیلڈ میں نکلے تھے بائیک پر رکے تھے پیچھے سے ڈاکو آئے ان کو بغیر بات کئے ہٹ کیا گولی گردن میں لگی موقع پر ہی جاں بھق ہوگیا)
نوید،کمپنی منیجر

(بہت بڑا نقصان ہے بہت افسوس ہورہاہے شہر کے حالات پر بہت افسردہ ہیں چھوٹا سا بچہ تھا اس کی دوبہنیں شادی شدہ تھی گھر میں یہ اکیلا ہوتا تھا والدین کے ساتھ)

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکؤوں کا پستول آٹو میٹک تھا جس سے کئی گولیاں فائر ہوئیں اور ان کا اپنا ساتھی بھی نشانہ بنا

ایک ملزم کو موقع پر موجود شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بھی ہلاک ہوا

جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت آدم کے نام سے ہوئی ہے

جس کے خلاف تین مقدمات درج تھے۔۔۔

About The Author