نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: شہریوں کی جعلی میگا اور مینول پلیٹلیٹس کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نشاندہی پر جعلساز گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

کراچی میں شہریوں کو جعلی میگا اور مینول پلیٹلیٹس کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نشاندہی پر جعلساز گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

شہریوں کو جعلی میگا اور مینول پلیٹلیٹس فروخت کرنے والا گروہ گرفتار۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ٹیم نے جناح اسپتال میں کامیاب کارروائی کی،، ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔۔

دونوں ملزم جعلی میگا اور مینول پلیٹلٹس کی فروخت میں ملوث تھے۔۔

ملزمان کی آڈیو ریکارڈنگ بھی محفوظ کرلی گئی۔ جس کے مطابق ملزمان بغیر ڈونر کے 32 ہزار میگا پلیٹلٹس فراہم کرنے کو تیار تھے۔

ملزمان نے گھوسٹ بلڈ بینک کے کارڈز اور فارمز بھی چھپوائے ہوئے تھے۔۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر در ناز کے مطابق جعلی پلیٹلٹس کی فراہمی سے شہری صحتیاب ہونے کے بجائے مزید بیمار ہوسکتے ہیں۔۔

اتھارٹی کے مطابق پاک بلڈ بینک رجسٹرڈ بلڈ بینک کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

محکمے کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والوں کی تلاش تھی۔۔

About The Author