دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ڈی سی پی کا سیاحوں کی سہولت کیلئے معروف رینٹل کار سروس سے معاہدہ

کار سروس لاہور آنے والے سیاحوں کو شہر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات دکھائے گی

ٹی ڈی سی پی نے سیاحوں کی سہولت کیلئے معروف رینٹل کار سروس سے معاہدہ کر لیا۔ کار سروس لاہور آنے والے سیاحوں کو شہر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات دکھائے گی

لاہور کے تاریخی مقامات کی سیاحت کریں ،،، وہ بھی رینٹ اے کار سروس میں ،،، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب نے

بین الاقوامی اور مقامی سیاحوں کو شہر کے مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات پر لے کر جانے کی سہولت کا افتتاح کر دیا

پہلے مرحلے میں شہر کے تین روٹس فائنل کئے گئے ہیں۔ پہلا روٹ لاہور عجائب گھر، نیشنل ہسٹری میوزیم، شای قلعہاور بادشاہی مسجد

دوسرا روٹ پاکستان ہینڈی کرافٹ، شاہی حمام، مسجد وزیر خان اور شالا مار باغ جبکہ تیسرا روٹ واہگہ بارڈر تک کی سیر پر محیط ہو گا۔

چیرمین ٹی ڈی سی پی، (ہم ٹورازم میں آنے والے سیاحوں کو یہاں ان کی سہولیات دی جائے گی ان کو کوئی مسئلہ نہ ہوتا انکی لیے یہ سروس مہیا کررہے ہیں)

ٹورازم کے لئے سروس دینے والے ،،، ڈرائیورز نے کہا کہ لاہور دیکھنے کے خواہشمند سیاحوں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کریں گے
ڈرائیورز ،، (ہم بہت زیادہ خوش ہی۔ اس سہولت سے سیاحوں کو فایدہ ہوگا)

ٹوروازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے مطابق اقدام سے سیاحوں کی شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی۔

About The Author