دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: محکمہ ماحولیات کا دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ماحولیات نے آلودگی میں کمی لانے کیلئے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کے زیادہ استعمال کا مشورہ دے دیا

محکمہ ماحولیات کے اعدادوشمار کے مطابق تینتالیس فیصد آلودگی کا باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔

لاہور میں بڑھتی ٹریفک ،، آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے ،،، شہر کی شاہراہوں پر چلنے والی  گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد کتنی ہے

اسموگ شروع ہوئی تو جوڈیشنل انوائرمنٹ کمیشن نے دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ،،، جرمانہ بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا گیا

موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے جمع کیے گئے ڈیٹا کے مطابق لاہور میں باسٹھ لاکھ گاڑیاں اور بیالیس لاکھ موٹر سائیکلیں ہیں۔

محکمہ ماحولیات نے آلودگی میں کمی لانے کیلئے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کے زیادہ استعمال کا مشورہ دے دیا

ڈی جی ماحولیات۔ ذیشان سکندر ،، (لاہور میں گاڑیاں بھی زیادہ ہیں اور بائیس کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے آلودگی گاڑیوں سے زیادہ پھیل رہی ہے)

ایک کروڑ سے زائد آبادی والے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث زیادہ تر لوگ بائیکس اور اپنی گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ آلودگی کو کم کرنے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی
شہری۔ (ہم سب کو خیال کرنا چاہیے ،،، اگر بائیکس خراب ہیں تو انکو ٹھیک کرائیں)

محکمہ ایکسائز کے مطابق پورے صوبہ پنجاب میں گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ چھیانوے لاکھ ہے۔ اس تعداد کی مناسبت سے صرف لاہور کی سڑکوں پر بتیس فیصد گاڑیاں موجود ہیں

About The Author