دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاست کو نقصان پہنچا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،وزیر خارجہ،بلاول بھٹو

دنیا بھر میں جا کر موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب متاثرین کی بات کی بلاول بھٹو

وزیر خارجہ ،، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ،،،، سیلاب نے ملک بھر میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ،، دنیا بھر کو پیغام دیا کہ پاکستانی عوام اس آفت کا شکار ہیں

جسکے ذمہ دار وہ نہیں ،،،، بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کی روایت ڈالی

سیاست کو نقصان پہنچا کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا

لاہور میں جاری عاصمہ جہانگیر کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ دو روزہ کانفرنس کے اختتامی

سیشن سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا بوجھ پاکستانی

عوام اٹھا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں جا کر موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب متاثرین کی بات کی
بلاول بھٹو

وزیر خارجہ پاکستان (ہم دنیا سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ،، ہمیں سب نے ملکر موسمی

تبدیلی کے خلاف ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے ،، جب تک سب ایک ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کام نہیں کریں گے، حل نہیں نکلے گا)

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ہمیں مذہبی کے ساتھ ساتھ سیاسی انتہا پسندی کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیں تو سب اچھا نہیں ہے،، جمہوری اور پارلیمانی طریقے سے وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔

 بلاول بھٹو ،،، وزیر خارجہ پاکستان (پاکستان کی پارلیمان کی ترقی، جمہوریت کی ترقی کے لئے کامیابی ہے کہ ایک وزیراعظم پارلیمان کے اندر سے گھر بھیجا گیا،، اس نقطے کو ہائی لائٹ کرنا چاہیے)

کانفرنس کے دوسرے روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر رضاربانی، افراسیاب خٹک، تحریک انصاف کی رہنما

منزہ حسن اور اختر مینگل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ شرکاء نے اتفاق کہا کہ

ملک کو معاشی حالات سے نکالنے کے ساتھ ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے

About The Author