دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

جسے کے مطابق نان بائیس جبکہ سادہ روٹی کی قیمت چودہ روپے مقرر کر دی گئی

لاہور میں ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے روٹی چودہ جبکہ نان کی قیمت بائیس روپے مقرر کردی۔

شہر میں تںوروں پر کس ریٹ پر نان اور روٹی کی فروخت جاری ہے

لاہور شہر جہاں پندرہ ہزار سے زائد تںرو ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا

جسے کے مطابق نان بائیس جبکہ سادہ روٹی کی قیمت

چودہ روپے مقرر کر دی گئی

شہر میں زیادہ تر تںوروں پر روٹی پندرہ جبکہ سادہ نان پچیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ

انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدمات کرے
شہری (پندرہ ہزار ماہانہ کماتا ہو۔ آٹا بازار میں ملتا نہیں اب پندرہ روپے کی روٹی کیسے لوں)

تنور مالکان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ریٹ پر روٹی

اور نان فروخت کرنا نقصان کا باعث بن رہا ہے

 محمد وقاص۔ تندور مالک (کیا کریں ہماری خرچے زیادہ ہیں آٹا ملتا نہیں)

روٹی اور نان کی زائد قیمت وصول کرنے والے تندور مالکان کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیاں بھی جری ہیں۔

About The Author