نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائی کورٹ: پنجاب یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کےعہدے کی مدت چودہ جون کو ختم ہو چکی ہے

لاہور ہائی کورٹ نے دو ہفتوں میں پنجاب یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے امجد عباس سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کےعہدے کی مدت چودہ جون کو ختم ہو چکی ہے، قانون میں عبوری وائس چانسلر کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے لہذا

عدالت قانون کے مطابق نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کا حکم دے، دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیئے کہ

پنجاب یونیورسٹی اتنا بڑا تعلیمی ادارہ ہے جسے وائس چانسلر کے بغیر چلایا جا رہا ہے، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے یونیورسٹی کاکتنا حرج ہورہا ہے

کسی کو اندازہ ہے، عدالت نے پنجاب حکومت کی ایک ماہ کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دو ہفتوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعنیاتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

About The Author