حکومتی اقدامات ناکافی ٹھہرے،، پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاو جاری ہے
صوبے میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں
رواں سال اب تک ڈینگی کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی لاہور سے ہی رپورٹ ہوئیں
ڈینگی کے بڑھتے وار
گذشتہ نو روز کے دوران پنجاب بھر سے دو ہزار سات سو چون افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، لاہور سے گیارہ سو چھتیس جبکہ راولپنڈی سے چھ سو ستتر کیسز سامنے آئے
رواں سال پنجاب بھر سے ڈینگی کے باعث ہونے والی چودہ اموات کا پچاس فیصد یعنی سات لاہور میں ہوئی، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ احتیاط ہی موذی بیماری سے بچاو کا واحد راستہ ہے
ڈاکٹر علی، ڈاکٹر مریم، لوگ احتیاطی تدابیر اپنائیں، پورے بازووں والے کپڑے پہنیں، مچھر بھگانے والے لوشنز اور سپرے کا استعمال کریں
شہریوں کے مطابق ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے خلاف حکومت کو ہنگامی طور پر اقدامات اٹھانا ہوں گے
پہلے جتنا زیادہ سپرے کرتے تھے اب نہیں کرتے، صفائی کا بھی صحیح انتظام نہیں ہےت شہر میں
محکمہ صحت کے مطابق اس وقت بھی پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ ایک ہزار اڑتیس جبکہ صرف لاہور کے اسپتالوں میں تین سو اناسی مریض زیر علاج ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب