دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: گندم کی شارٹیج کے باعث آٹے کا بحران پھر سر اٹھانے لگا

سرکاری اسٹورز پر اٹے کی قلت کے باعث شہری لائنوں میں خوار ہونے پر مجبور ہیں

لاہور میں گندم کی شارٹیج کے باعث آٹے کا بحران پھر سر اٹھانے لگا، سرکاری اسٹورز پر اٹے کی قلت کے باعث شہری لائنوں میں خوار ہونے پر مجبور ہیں

جبکہ چکی مالکان نے ایک سو بیس روپے فی کلو آٹے کا ریٹ مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دیدیا ہے

گندم کی شارٹج،،،لاہور میں آٹا بحران شدت اختیار کرنے لگا،،،نہ تو شہریوں کو عام مارکیٹ میں آٹا میسر ہے

اور نہ ہی سرکاری اسٹورز پر مطلوبہ مقدر میں آٹے کی سپلائی دے جا رہی ہے،،،جس کے باعث شہری آٹے کی چکیوں سے آٹا خریدنے پر مجبورہیں

آٹے کی دستیابی کے لیے خوار ہونے والے خریدار کہتے ہیں کہ اسٹورز پر صبح سے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے،،،پھر بیس کلو کا تھیلا ملتا ہے

خریدار شہری

اٹا ہر گھر کی ضرورت ہیں مگر مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے
حکومت کو چاہیے آٹے کی قلت کو ختم کریں

لاہور میں آٹا چکی مالکان کی جانب سے فی کلو آٹا ایک سو بیس روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے

جبکہ چکی مالکان کے مطابق منڈیوں میں گندم کی ساٹچ کے باعث یہ مہنگی ہو رہی ہے
میاں سلیم ،، چکی مالکان
(منڈی سے گندم مہنگی مل رہی ہیں۔۔)

یوٹیلیٹی اسٹورزانتظامیہ کے مطابق اسٹورز پر صرف دو سو آٹے کے بیگ فراہم کئے جاتے ہیں جو تقسیم کر دیئے ہیں دوسری جانب سرکاری ریٹ پر کسی بازار میں آٹا دستیاب نہیں۔

About The Author