نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لازوال گائیکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے نو سال بیت گئے

معروف گلوکارہ کے گائے خوب صورت گیت آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھولتے ہیں

سدا بہار آواز کی مالک،، لازوال گائیکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے نو سال بیت گئے

معروف گلوکارہ کے گائے خوب صورت گیت آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھولتے ہیں

فن موسیقی کی ملکہ کی زندگی کے  بارے  میں جانتے ہیں

تیری الفت میں صنم دل نے بہت درد سہے

پاکستان فلم انڈسٹری کو یادگار اور شاہکار گیت دینے والی زبیدہ خانم انیس سو پینتیس کو امرتسر میں پیدا ہوئیں

تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان لاہور میں آ کر آباد ہو گیا
چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے

انیس سو اکاون میں فلم بلو سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کا تعلق موسیقی کے کسی بڑے روایتی گھرانے سے تو نہیں تھا

مگر دلکش آواز اور خوش اسلوب گائیکی نے چند ہی سالوں میں انہیں صفِ اول کی گلوکارہ بنا دیا
سیو نی میرا دل دھڑکے

زبیدہ خانم نے اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکسان مقبولیت حاصل کی

ان کے مقبول ترین گانوں میں اے چاند ان سے جا کر میرا سلام کہنا،،آئے موسم رنگیلے

سہانے جیا نہیں مانے اور دیگر شامل ہیں
آئے موسم رنگیلے سہانے

معروف گلوکارہ نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا

زبیدہ خانم انیس اکتوبر دو ہزار تیرہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئیں

وہ دنیا سے تو چلی گئیں لیکن اپنی سریلی آواز کے ذریعے اب بھی اپنے چاہنے والوں میں زندہ ہیں۔

About The Author