دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: عوام سستے آٹے اور گھی کی خریداری کیلئے خوار ہونے پر مجبور

کسی یوٹیلٹی اسٹور پر دستیاب ہو تو طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے

لاہوریوں کی مشکل دور نہ ہوئی،، سستے آٹے اور گھی کی خریداری کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں

کسی یوٹیلٹی اسٹور پر دستیاب ہو تو طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے

عام بازار کی نسبت،، سستا گھی اور آٹا،، خریدنا لاہوریوں کیلئے چیلنج بن گیا،، شہر کے اکثر یوٹلٹی اسٹورز پر دونوں چیزوں کی قلت برقرار ہے

شہری سبسڈائزڈ گھی اور خریداری کیلئے ایک سے دوسرے اسٹور کا رخ کرتے ہیں،، جہاں دستیاب ہوں وہاں لمبی لائنیں لگی نظر آتی ہیں

شہریوں کے مطابق بازار میں گھی ساڑھے پانچ سو کلو جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا تیرہ سو تک ہے،، جو قوت خرید سے باہر ہے

خواتین، سارا دن انتظار میں گزر جاتا ہے، سستا گھی اور آٹا خریدنے کے لئے بہت مشکل ہوتی ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام یوٹیلٹی اسٹورز پر سپلائی رات کے وقت کریں
شہری، رات کو سپلائی یقینی بنائی جائے، تاکہ انتظار نہ کرنا پڑے اور خالی ہاتھ گھر نہ جانا پڑے

یوٹیلٹی اسٹورز پر بیس کلو آٹے کا تھیلا آٹھ سو، دس کلو چار سو روپے جبکہ سبسڈائزڈ گھی تین سو روپے فی کلو ہے۔

About The Author