نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ سات ہزار تین سو ستائیس ووٹ لے کر کامیاب

پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی بیاسی ہزار ایک سو اکتالیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 157 ملتان میں پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ سات ہزار تین سو ستائیس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی بیاسی ہزار ایک سو اکتالیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد چار لاکھ باسٹھ ہزار دو سو پانچ ہے۔

جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد دو لاکھ چار ہزارچار سو چار ہے۔ اس لحاظ سے ووٹ ڈالنے کی شرح چوالیس اعشاریہ دو دو فیصد رہی

ملتان کے حلقہ این اے ایک سو ستاون میں تحریک انصاف کے مخدوم زین قریشی ستتر ہزار تین سو اکہتر ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ستر ہزار 830 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ

مسلم لیگ ن کے عبدالغفار باسٹھ ہزار سینتیس ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔۔ دو لاکھ تئیس ہزار سات سو پچپن ووٹ پول ہوئے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح ستاون اعشاریہ دو سات فیصد رہی۔

سابق صدر آصف زرداری نے علی موسٰی گیلانی اور حکیم بلوچ کوالیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

کہا تیر کا نشان فتح کا نشان ہے، شاباش جیالو شاباش، بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا،

ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ، مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے۔۔۔

بلاول بھٹو نے کراچی اور ملتان میں اپنی پارٹی کے امیدواروں علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو کامیابی پر مبارک باد دی ۔

کہا کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی، حکیم بلوچ نے عمران خان کو شکست دے کر دو ہزار اٹھارہ میں چوری کی گئی سیٹ واپس لے لی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد بھی دی۔

About The Author