دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ناممکن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

اپوزیشن ایک سو چھیاسی کی تعداد پورا کرنے کے چکروں میں اپنے آدھے ممبر گنوا دے گی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ناممکن ہے،

اپوزیشن ایک سو چھیاسی کی تعداد پورا کرنے کے چکروں میں اپنے آدھے ممبر گنوا دے گی

بولے کہ رانا ثنا اللہ پر جب ماڈل ٹاؤن کیس کھلے گا تو انہیں بھاگنے کی

جگہ نہیں ملے گی
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی سمیت میرے دور میں بننے والے ہسپتالوں کو شہباز شریف حکومت نے آپریشنل نہیں کیا۔۔

ہماری کوشش ہے کہ نئے شروع ہونے والے منصوبوں کو تین سے چار ماہ میں مکمل کریں

پنجاب حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے بولے کہ ایسا اب ممکن نہیں ہے،ایک سو چھاسی

کی تعداد اپوزیشن نے پوری کرنے ہے جو وہ کر نہیں سکیں گے
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو پنجاب داخل ہو کر دیکھائیں

ماڈل ٹاؤن کیس میں وہ ایسا پھنسیں گے کہ انہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا پہلے لوگ جگر کا علاج کرانے بھارت جاتے تھے

لیکن اب پاکستان میں ہی اس کے آپریشن ہو رہے ہیں۔۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے کے بعد عوام کو پاکستان میں ہی معیاری علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔۔

About The Author