دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سبزیوں کو زہر آلود کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

بند روڈ اور بابو صابوکے علاقے میں پچاس کنال رقبہ پر اگائی گئی سبزیاں حل چلا کرتلف کردی گئیں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سبزیوں کو زہر آلود کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

،بند روڈ اور بابو صابوکے علاقے میں پچاس کنال رقبہ پر اگائی گئی سبزیاں حل چلا کرتلف کردی گئیں

شہریوں نے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا

سیوریج اور انڈسڑیوں سے نکلنے والا زہریلا پانی،،،جس سے لاہور کے نواحی علاقے میں

سبزیوں کو سیراب کیا جارہا تھا،،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس کنال پراگائی سبزیاں تلف کردی

جکام کے مطابق پالک،شلجم،مولی، بند گوبھی،چقندراوردھنیا،،،یہ تمام سبزیوں کوسیوریج اور فیکٹریوں کے گندے پانی سے سیراب کیاجارہا تھا

مدثر ریاض ملک،،،،ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ہم نے انکے خلاف کاروائی کی ہے اب ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے کوئی چھوٹ نہیں سب کو تلف کردیا

بازار میں سبزیوں کی دکانوں کا رخ کرنیوالے لاہوری کہتے ہیں کہ ہمیں تو معلوم نہیں یہ سبزیاں کس پانی سے تیار ہوررہی ہیں،،متعلقہ ادارے بہتر کام کریں تو ایسے عناصر کو سخت سزائیں مل سکتی ہیں

شہری
ہم تو نہیں جانتے ان سبزیوں میں کونسی بیماریاں ہیں کیونکہ گندا پانی جو لگایا جارہا ہے کاروائی ہونی چاہیے

زہریلے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں میں موجود کیمئکلز کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن سکتی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

About The Author