دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزا لہی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن، امدادی سرگرمیو ں، سروے اور دیگر متعلقہ معاملات میں بہتر کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کو تعریفی سند دی ہے

جس پر ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے افسران و ملازمین کو بھی تعریفی اسناد سے بھی نوازا. اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی. ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

ڈیرہ غازیخان کی پچاس سالہ تاریخ میں اتنا بدترین سیلاب نہیں آیا 25جولائی سے ڈیڑھ ماہ تک شدید بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی ریلوں نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا تاہم ایڈیشنل کمشنرسے لے کر نائب قاصد تک

ان کی پوری ٹیم فیلڈ میں متحرک رہی. سیلابی ریلوں کے متاثرین کے محفوظ انخلاء، فلڈ ریلیف کیمپس اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور جاری

سروے میں ان کی ٹیم کے ہر فرد نے مثالی کردارادا کیا. یہ تعریفی اسناد وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر ان کی ٹیم کے ہر رکن کو دی جا رہی ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابرحسین،

اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، جمیل حیدر شاہ، احمد نوید، جی اے آر قراۃ العین کے علاوہ وسیم اختر جتوئی، محمد جنید جتوئی،ڈاکٹر نیئر عالم، چودھری خالد رسول، عبدالکریم رمدانی، خالد کریم، محمد احمد ظفر، نذر کورائی،ذوالفقار احمد، شاہد احمد، چودھری منظور حسین، ملک کلیم کوریہ،

غلام محمد بزدار، ڈاکٹر حسنین، ذکاء الدین بزدار، مہر شمعون، مشتاق احمد لغاری، مختیار احمد جتوئی، عبدالغفور جتوئی، ثاقب ظفر، عمران مہدی، لطیف احمد،محمد نواز، شہزاد احمد، عبدالرحیم، جاوید اقبال، لیاقت علی، سعدا ختر، عرفان احمد، شہزاد الاسلام،

حقنواز، عرفان حیدر، اشفاق احمد، محمد یونس، لیاقت علی، محمد جہانگیر، قیصر عباس، لیاقت علی، محمد عامر، محمد راشد، محمد ذیشان، کاشف احمد،محمد رضوان، محبوب احمد، شاہنواز، ابوبکر اوردیگر کو تعریفی اسناد دی گئیں.

سیلابی علاقو ں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جاں بحق ہونے والے پٹواری مختیار حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض محبوب حسین نے انجام دیئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی کو مانیٹر کرنے کیلئے 17 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں یونین کونسل سیکرٹری کے علاوہ عوامی نمائندے بھی شامل کیے گئے ہیں.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ کمیٹی کے اراکین روزانہ صفائی عملہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ مین ہولز کے ڈھکن، میونسپل سروسز اوردیگر

معاملات دیکھیں گے. عوامی مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پبلک ہیلتھ اوردیگر محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے

سفارشات پیش کریں گے. کمیٹی کی نشاندہی پر عوام مسائل دی گئی مدت میں حل نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی.

کمیٹی کی طرف سے مین ہول کے ڈھکن کی نشاندہی کے باوجود خدانخواستہ حادثہ ہونے پر متعلقہ محکمے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائیگا.

نظام آباد یونین کونسل نمبر 1کمیٹی کے کنوینر سیکرٹری عبدالخالق جبکہ اراکین میں غلام فرید سیال، مظہر بھمبھانی اور منصور شامل ہیں اسی طرح چورہٹہ سندھ شمالی یونین کونسل نمبر 2 کیلئے سلمان فرید، مدثر لاشاری، عبداللہ کھلول،جاوید، چورہٹہ سندھ جنوبی یونین کونسل نمبر 3 کیلئے ملک فخر اللہ، جاوید چانڈیہ، عبداللطیف اور عرفان

پیر قتال یونین کونسل نمبر 4کیلئے ملک فخر اللہ، سعید پراچہ، خالد بھٹی اور ارشد، پتھر بازار یونین کونسل پانچ کیلئے عبدالخالق، آصف بابر، فیاض گشکوری،

حماد رضا، یونین کونسل چھ محبوب آباد کیلئے اقبال بھٹہ، امجد بلوچ، ابوبکر نہڑ، رمیز راجہ، یونین کونسل سات غازی پارک کیلئے ممتاز قریشی، انور شاہ، جاوید حیدری، شہباز اسلم، یونین کونسل آٹھ گولباغ گھنٹہ گھر کیلئے ملک عبدالوحید، شیخ رفیع، ظفر لنڈ اور

نعیم شاہ، یونین کونسل نمبر 9پرانی غلہ منڈی کیلئے عبدالرحمن گجر، نعیم قریشی، ثاقب ستار، محمد اویس، اربن یونین کونسل دس فرید آباد کیلئے عبدالرحمن گجر، حذیفہ قاسمی، عبدالمالک سومرو، رضوان احمد، یوسی گیارہ مسلم ٹاون شاکر ٹاون کیلئے فیض محمد،

عامر راجپوت، وسیم وڈانی، عبدالحنان، یوسی بارہ خیابان سرور کیلئے محمد صادق، شیخ سلیم، ظفر بھٹہ، محمد اختر، یوسی 13گدائی شمالی مانکہ کینال کیلئے محمد صادق، جہانگیر بھٹی، ڈاکٹر رحمت، عابد علی، فیاض حسین، یوسی 14رکن آباد شکور آباد کیلئے

محمد صادق، عاصم ککے زئی، مصطفی پتافی، عبدالقیوم، محمد ساجد، اربن 15گدائی غربی کیلئے قیصر نوید، شاہ زین بغلانی، باہو لال، یوسی 16ماڈل ٹاون کیلئے فیض رسول، راحیل رند، سردار احمد نیازی، محمد شعیب،

غازی کالونی کیلئے حسنین عباس، بھٹہ کالونی کیلئے قاسم، اربن 17چورہٹہ پچادھ کیلئے ممتاز قریشی ریاض لغاری، اسماعیل شاہ اورانصر عباس کو کمیٹی میں شامل کر کے صفائی عملہ تقسیم کر دیاگیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازیخان کا گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین اور انکی ٹیم نے موضع شاہ صدر دین اور دری ڈھولے والی میں پل شیخانی پر ریڈ کرکے ذخیرہ کی گئی

گندم کی 1160بوریاں مالیتی9280000روپے ضبط کرکے گودام سیل کردئیے ہیں۔ڈی ایف سی کا کہنا ہے کہ

ذخیرہ کی گئی گندم ضلع کی حدود سے باہر سمگل کی جانا تھی۔

پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت پنجاب دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرنسپل بوائز برانچ افسر شاہ،پرنسپل گرلز برانچ شبنم حسیب،ممبران ملک احمد بخش باپا،شاہینہ محبوب،بیرسٹر عباس علی نصوحہ کے علاوہ سکول اکاونٹس برانچ کے محمد ذوالقرنین،ذوالقرنین جتوئی اور ذوالقرنین جعفری بھی موجود تھے۔

اجلاس میں دانش سکولز کے کلاس رومز،باونڈری والز،ٹائلٹس کی تعمیر اور ہاسٹل کی مینٹیننس کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

دانش سکولز گرلز اینڈ بوائز کی فنانشل مینجمنٹ بہتر کی جائے،دونوں برانچز میں داخلوں کا عمل شفاف ترین بنایا جائے،سکیورٹی آلات اور دیگر ایشوز کے حل کیلئے حکام سے رابطہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

،طلباوطالبات ہمارا مستقبل اور اثاثہ ہیں،تعلیم کے ساتھ انکی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،ادارے کے مثالی تعلیمی معیار پر کمپرومائز نہ کیا جائے

،گرلز و بوائز برانچز میں کتابوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں معاملات بہتری کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام سات نومبر 2021سے شرو ع کیاگیا

اور تمام مراحل کی تکمیل کے بعدضلع ڈیرہ غازیخان کی حتمی انتخابی فہرستیں سا ت اکتوبر 2022کو شائع کر دی گئی ہیں

اور عوام الناس کے ملاحظہ کیلئے ونڈو سنٹر پر موجود ہیں. الیکشن کمشن نے تمام اہل افرادکے ناموں کا بطور ووٹر اندراج، غیر متعلقہ انتخابی علاقہ جات میں

درج ووٹرز کے درست علاقوں میں ٹرانسفر، فوت شدہ افراد کے ناموں کا اخراج، شناختی کارڈز کے مطابق کوائف کی درستگی بارے نظر ثانی کام کا فیصلہ کیا تھا تاکہ

آئندہ انتخابات کیلئے درست فہرستیں مہیا ہو سکیں. ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نظر ثانی عمل کے دوران گھر گھر تصدیق کا عمل سات نومبر سے 31دسمبر 2021کے

دوران مکمل کیاگیااس سلسلے میں 8300پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ایک کروڑ 34لاکھ افراد نے استفادہ کر کے اپنے اور اہل خانہ کے ناموں کے

اندراج، کوائف کی درستگی اور درست انتخابی علاقہ کے اندراج کو یقینی بنایا. بعدازاں 21مئی سے 30جون 2022کے دوران ملک بھر میں ڈسپلے سنٹرز پر انتخابی

فہرستیں عوام کے معائنہ کیلئے رکھی گئیں. امتیاز احمد نے بتایا کہ

سات ا کتوبر کو شائع ہونے والی ضلع ڈیرہ غازیخان کی انتخابی فہرستوں میں 897610مرد اور 744826خواتین ووٹرز درج ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے یونین کونسل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

اہل علاقہ صفائی اور سیوریج کے مسائل دیکھنے کے ساتھ عملہ کی حاضری بھی نوٹ کریں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے احکامات جاری کردئیے۔مین ہولز پر لوہے کی بجائے فائبر کے ڈھکن لگیں گے

جس کیلئے 13 اکتوبر کو ٹینڈر جاری کردیا جائیگا. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

صفائی،سیوریج،پارکس اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کو صفائی کیلئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکے کمیونٹی اور یونین کونسل سیکرٹری پر مشتمل صفائی کمیٹیاں تشکیل دے دی

گئیں ہیں۔کمشنر نے کہا کہ لوہے کے ڈھکن چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے تھے جس کا حل نکالنے کیلئے اب مین

ہولز پر فائبر ڈھکن لگائے جائیں گے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ نشاندہی پر 24 گھنٹے کے اندر مین ہول کے ڈھکن لگائے جائیں۔

تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں۔

کمشنر نے گدائی،پل ڈاٹ،خیابان سرور،کھوسہ پارک،نورنگ آباد ڈسپوزل،بلاک2 اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

کمشنر نے کارپوریشن کو پل ڈاٹ ڈسپوزل ورکس کے معاملات سنبھالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کردیں۔کمشنرنے کہا کہ باوردی صفائی عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد

،ایکسیئین پبلک ہیلتھ عدنان نسیم،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی،میاں تسلیم اور کمیٹی کے اراکین ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر میں تعفن اور گندگی کا باعث بننے والے خالی پلاٹس مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مالکان کو خالی پلاٹ کور اور چار دیواری تعمیر کرنے کیلئے وارننگ جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں خالی پلاٹ جوہڑ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

ڈینگی پھیلنے کے ساتھ گندگی اور تعفن سے بیماریاں پھیلتی ہیں ایسے پلاٹوں کو فوری طور پر کور کرلیا جائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

سموگ سے فضائی آلودگی اور حادثات بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کاشتکاروں سے فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حلف نامے لئے جائیں گے۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے اینٹوں کے بھٹوں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتوں کو بند کردیا جائیگا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے کارروائی کے احکامات

جاری کردئیے۔انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ

سردیوں میں دھواں نہ صرف سموگ اور فضائی آلودگی باعث بنتا ہے بلکہ شاہراہوں ٹریفک حادثات کا موجب بھی بنتا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چاروں ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ

وہ اس سلسلے میں اجلاس منعقد کرکے ماحولیات،زراعت اور دیگر محکموں پر مشتمل کمیٹیاں فعال کرائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مزید فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔سرکاری رقبوں کی نشاندہی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

موسی خان فاؤنڈیشن اور سن کراپ کے تعاون سے مزید سات فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب جلد شروع ہوگی۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں موسی خان فاؤنڈیشن کی طرف سے محمد لطیف پتافی نے شرکت کی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور محمد لطیف پتافی نے کہا کہ محروم آبادی کو فوکس کیا جائیگا۔

معصوم آباد،صدیق آباد،شاکر ٹاؤن، چونگی ڈمبرہ،شاہ سکندر روڈ نورنگ آباد اور سرور کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے

کمشنر نے سرکاری رقبہ کی نشاندہی کیلئے اے سی صدر شکیب سرور،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان اور ایم او آئی ذیشان فرید پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمشنر نے کارپوریشن کی واٹر سپلائی پائپ لائن کی مرمت کے بھی احکامات بھی جاری کئے انہوں نے کہا کہ

شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مخیر حضرات کا اہم کردار ہے۔سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کے بھائی محمد لطیف پتافی نے بتایا کہ

ان کے والد کے نام سے منسوب موسی خان فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی شہر میں پہلے ہی گیارہ فلٹریشن پلانٹس کام کررہے ہیں۔

اجلاس میں ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایکسیئن پبلک ہیلتھ عدنان نسیم،کارپوریشن کے ایم او آئی ذیشان فرید

سب انجینئر محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔

About The Author