کراچی میں رات گئے ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے دو نوجوان قتل کر دیئے گئے
واقعہ نیو کراچی اور سرجانی ٹاون کے علاقے میں پیش آیا
رینجرز نے منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے دو ملازمین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا
شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنل قابو سے باہر ہوگئے
رات گئے ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے دو نوجوانوں کو قتل کردیا
سرجانی ٹاون میں لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے مزاحمت کرنے پر 30 سالہ امجد کی جان لے لی
پولیس کے مطابق مقتول دکان سے گھر واپس آرہا تھا
جس دوران ملزمان نے موبائل فون چھینا اور پاوں پر ایک گولی مار کر فرار ہوگئے
، امجد کا خون ذیادہ بہہ جانے کے باعث موت واقع ہوئی،،مقتول دو بچوں کا باپ تھا
، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی
دوسری جانب مقتول امجد کے اہلخانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے
نیوکراچی اللہ والی بس اسٹاپ کے قریب لوٹ مار کے دوران امن نامی نوجوان کو قتل کردیا، مقتول چپلوں کا کاروبار کرتا تھا
،پولیس کے مطابق ،مقتول کو موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے سینے پر گولی مار کر قتل کردیا،،مقتول چار بچوں کا باپ تھا
رینجرز نے منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کے آفس میں گھس کر دو ملازمین کو قتل کرنے والا ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا
شارع فیصل پی اےایف میوزیم کے قریب ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق ہوا،جس کی لاش شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،