دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کی کاروائی منشیات سمگلرز گرفتار اور 8 کلو چرس سمیت 1 کلو افیوم برآمد ملزم اور ملزمہ گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر

منشیات سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد شاہد عباس معہ ٹیم نے مشکوک کار نمبری LED-14-1689 کو روک کر کار میں۔

موجود مرد و خواتین سے تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم محمد حبیب سکنہ فیصل آباد اور (ش) نامی خاتون سکنہ فیصل آباد سے 8 کلو چرس اور 01 کلو افیوم برآمد کرتے ہوئے

منشیات سمگلرز کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ درج کر دیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محممد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر

منشیات سمگلرز معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

اور منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے کریک ڈاون جاری ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام آٹھ سے 12 نومبر تک جنوبی پنجاب سپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے بریفنگ دی۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

سکول ایجوکیشن اور تعلیمی بورڈز کے اشتراک سے سپورٹس گالا منعقد ہوگا جس میں ڈی جی خان بورڈ سے ہائی سکولوں سے 584 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

کرکٹ،کبڈی،فٹ بال،والی بال،ٹیبل ٹینس سمیت چھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

کھیل کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں گے اور نچلی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کی کھوج ممکن ہوگی۔

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

ڈی جی خان بورڈ جنوبی پنجاب سپورٹس کیلئے ٹریک سوٹ اور دیگر اخراجات کیلئے 35 لاکھ روپے برداشت کرے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں کے دوسرے سالانہ امتحانات جاری ہیں جس کیلئے چھ سنٹرز قائم کئے گئے۔

کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا

اور دسویں کے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے رول نمبر سلپس اور بورڈ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے بچوں سے کوائف پوچھے۔

نگران عملہ سے بھی معلومات لیں۔کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور دی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ امتحانی مراکز کے معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی،نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال پر فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔اے سی جی حیات اختر اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے ان کی دلجوئی بھی کی۔

ایم این اے زرتاج گل وزیر نے بستی موسی دریشک، بستی ماچھی اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سیلاب زدگان میں راشن بیگز بچوں میں تحائف تقسیم کئے زرتاج گل نے سیلاب متاثرہ بچوں میں کافی وقت گزارا ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئیں اور گفتگو کی۔

سیلاب متاثرین زرتاج گل وزیر سے اظہار تشکر کیا۔ایم این اے زرتاج گل وزیر

نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیلاب متاثرین کی جلد آبادکاری کرے گی۔سیلاب متاثرین کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ہرممکن امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ریونیو معاملات،ڈیجیٹل گرداوری عمل تیز کرنے کیلئے سرگرم ہیں،انہوں نے کوٹ چھٹہ میں پٹوار سرکل کے دورہ کے دوران فیلڈ میں

ریونیو سٹاف کی ورکنگ چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے کوٹلہ غلام،چک قبول شاہ،ناڑی دھمرایہ اور چک3کوٹ چھٹہ میں آن لائن کام کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فرخ جاوید،تحصیلدار مہر شمعون، نا ئب تحصیلدار ملک عاشق،چودھری محمد قاسم قانونگو بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی عوام کو جائیداد کی خرید وفروخت میں سالانہ25ارب روپے کی چھوٹ دی ہے،

انکی چھوٹ کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچائے جائیں گے

،انہوں نے کہا کہ مال مراکز پر آنیوالے سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں

گوشواروں کا مینوئل ریکارڈ ضرور رکھا جائے،روزنامچہ،واقعاتی اور جمع بندیوں کا ریکارڈ اورحساب بہت ضروری ہے،ریونیو سٹاف آن لائن سسٹم کی لانچنگ میں

حائل مسائل کی نشاندہی کرے،ڈیجیٹل گرداوری اور آن لائن ریونیو معاملات ہونے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا

اور لوگوں کے مسائل ایک چھت تلے حل ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پٹورار سرکلز میں سائلین سے گفتگو کی اور ان سے آن لائن سسٹم میں آسانیوں بارے معلومات بھی لیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار 33کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے انٹر بس ٹرمینل کو فعال کرنے کیلئے کوشاں ہیں

،انہوں نے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دوسرے روز بھی افسران کااجلاس بلا لیا۔سیکرٹری ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثناء اللہ ریاض،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر

ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ٹرمینل میں گاڑیوں کی آمد و روانگی کی ٹائمنگ بارے فریم ورک پر غور کیا گیا

،غیر قانونی اڈوں کو شہر سے باہر نکالنے کیلئے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ٹرمینل میں مینوئل سسٹم کی جگہ چیک اینڈ بیلنس کا جدید نظام نافذ کیا جائے گا،افسران ٹرانسپورٹرز کو ٹرمینل پر شفٹنگ کیلئے قائل کریں

،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہ کی جائے،انٹربس ٹرمینل میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی شفاف الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے،روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی

ٹرمینل میں سہولیات دی جائیں گی،67بے میں گاڑیوں کی ٹائمنگ ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے، روٹ پرمٹ کی گاڑیوں کو ہی انٹری کی اجازت ہوگی

،شہریوں کو بس ٹرمینل میں اعلی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،جدید

بس ٹرمینل کے اطراف میں پودے لگا کر خوبصورتی کو ممکن بنایا جائے،ٹریفک پولیس شہر میں قائم دیگر اڈوں کو بھی ٹرمینل میں شفٹ کرائے،

ٹرمینل کی اپ گریڈیشن،تزئین و آرائش کا کام تسلسل سے جاری رکھا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت سخی سرور میں نئے پارک کے قیام بارے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی شہزاد نذیر ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے پارک کیلئے بور اور وال باؤنڈری کی جگہوں کی نشان دہی کی جائے،سخی سرور میں 29 کنال جگہ پر بنایا جانیوالا پارک عوام کیلئے

تحفہ ہوگا،آن گراؤنڈ لے آؤٹ جلد دیا جائے تاکہ جلد تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے،محمد انور بریار نے کہا کہ

پارک سائیٹ کو کلیئر اور ملبہ اٹھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے،پارک کی پراپر لینڈ سکیپنگ کا نقشہ بھی بنایا جائے

،پارک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،مخیر حضرات کی مدد سے سخی سرور پارک کو جلد مکمل کیا جائیگا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

  ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

  بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان 2022 جاری ہے جس کا انعقاد ستائیس اکتوبر تک مکمل ہو گا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیرمین بورڈ لیاقت علی چٹھہ کے خصوصی احکامات و ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں

امتحان کے انعقاد کے عمل کی سخت ترین نگرانی/مانیٹرنگ  کی جارہی ہے۔ کمشنر و چیرمین بورڈ خود ذاتی طور پر بھی امتحانی مراکز کا وزٹ کر رہے ہیں۔

شیخ امجد حسین نے کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی جی خان ہمہ وقت  بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے پورے عزم اور جدوجہد کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

تاہم امتحانی انعقاد کے عمل کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے اہم مضامین کے سوالیہ پرچہ جات بالخصوص ”معروضی سوالیہ پرچہ جات” پر متعلقہ امتحانی مراکز کے

کوڈ کے ساتھشناخت ظاہر کی گئی ہے۔ جو کہ بذریعہ ”واٹر مارک جلی حروف” پر مشتمل ہے۔ اس اقدام سے ناجائز ذرائع کے استعمال اور بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی ہو گی.

معروضی  سوالیہ پرچہ واٹس ایپ ہونے کی صورت میں تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ فوری طور پر جرم کے ارتکاب کرنے والوں کو گرفت میں لایا جائے گا

اور ان کے  خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ بلا شبہ یہ اقدام سائنسی بنیادوں پر بوٹی مافیا کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ایک اہم پیشرفت اور سنگ میل ثابت ہوگا۔

مذکورہ  امتحانات کے انعقاد کے دوران امیدواران کو دستیاب وسائل میں مکمل سہولیات و ایس او پیز کی مکمل پیروی کے ساتھ پنجاب پولیس

، واپڈا حکام، محکمہ تعلیم کے افسران کے خصوصی تعاون اور رہنمائی  کے ساتھ امتحانات کا بہتر اور منظم و مربوط انعقاد ممکن بنایا جا رھا ہے۔ اس سلسلے

میں چاروں ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسروں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ اور سیکورٹی کے انتظامات کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہے۔

ناجائز ذرائع استعمال کرنے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین مانیٹرنگ اور چیکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جسکو مزید  موثر بنانے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔  کسی بھی شکایت کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ ایکٹ 1860 اور پنجاب یونیورسٹیز و بورڈز آف

انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میل پریکٹس آرڈینینس مجریہ 1950 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تاہم اس ضمن میں امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواران کو  سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ

وہ محنت اور جائز ذرائع کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز ذرائع  کے استعمال سے پرہیز اور اجتناب کریں۔

بالخصوص کسی  دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعزیرات  پاکستان کی رو سے نہ صرف ایک جرم ہے

بلکہ اس کی سزا، قید اور منسوخی اسناد و رزلٹ بھی ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ امتحانات سے متعلقہ امیدواران کا مکمل ریکارڈ/ڈیٹا/کلر فوٹو گرافس پر مبنی ”کٹ لسٹس” متعلقہ ناظم/ نگران عملہ سنٹر  اور چیکنگ کرنے وال

ٹیموں کے پاس بھی موجود ہے اور باقاعدگی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

اس لئے امیدواران  بورڈ کی طرف سے جاری کردہ  رولنمبر سلپس پر اپنی طرف سے کوئی بھی خود ساختہ  ردوبدل/ترمیم نہ کریں۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے داخلے کو یقینی بنائیں

اور رول نمبر سلپس پر درج ہدایات کو بغور پڑھ لیں اور ان پر عمل پیرا ہوں علاوہ ازیں امیدواران کو پابند کیا گیا ہے کہ

وہ اپنی ضروری شناخت کیلئے سربراہ سے باضابطہ تصدیق شدہ ایک عدد حالیہ رنگین فوٹو گراف ہمراہ رکھیں۔

علاوہ ازیں بورڈ کی طرف سے تعینات نگران عملہ کے تقرر نامے اور ان کی شناخت سے متعلقہ ضروری کوائف و دستاویزات کو موقع پر چیک کیا جائے گا

، امتحانات کے انعقاد کے لئے مامور نگران عملہ کو ضروری تربیت بھی دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے

اور امتحانی عملہ کی مکمل رہنمائی کیلئے ضروری ہدایات و احکامات اور معلومات پر مبنی ”مفصل کتابچہ” بھی جاری کیا گیا ہے۔

امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے بورڈ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کی انضباطی کمیٹی نے سالانہ امتحان 2022میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کی تصدیق

پر 21طلباؤطالبات کو سزائیں سناد ی ہیں جس میں گیارہ امیدواروں کو چار امتحانات جبکہ دو امیدواروں کو دو امتحانات کیلئے نااہل کر دیاگیا

پانچ امیدواروں کی معروضی اور جوابی کاپیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے. کمشنر و چیئرمین بورڈ لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر

بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے نگران عملہ اور امیدواروں کی سماعت کے بعد فیصلے کیے. کنٹرولر بورڈ کے مراسلہ کے مطابق

نہم سالانہ امتحان 2022میں شرکت کرنے والے امیدوار رولنمبر 181330,
5
150665,148213,159122,150660,150676,124006,148281 اور رولنمبر 150717

کے حامل

امیدواردوسرے سالانہ امتحان 2023تک چار امتحانوں کیلئے نااہل قرار دیئے گئے اسی طرح

نہم امتحان کے رولنمبر 199798 اور 184875کی انگلش مضمو ن کی جوابی کاپیاں، 142752

رولنمبر کی کیمسٹری کی معروضی کینسل کی گئی، 199420امیدوار کو دو سرے سالانہ

امتحانات 2022تک دو امتحانات کیلئے نااہل قرار دیاگیا اسی طرح دہم سالانہ امتحان 2022

کے رولنمبر 239544اور 272737امیدواروں کو دو امتحانات ضمنی 2022تک نااہل جبکہ

رولنمبر 285600کے اسلامیات اختیاری کے مضمون میں ایوریج نمبر دینے کا فیصلہ کیا گیا.

گیارہویں کے امتحان میں رولنمبر 35987اور 365180کو ضمنی امتحان 2023تک چار

امتحانات کیلئے نااہل رولنمبر 317749امیدوار کی بیالوجی کی جوابی کاپی منسوخ کر دی

گئی. بارہویں کے امتحان میں رولنمبر 425963کا کیمسٹری کا پرچہ جبکہ 410615کا مکمل

رزلٹ منسوخ کر دیاگیا. کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ ڈسپلنری کمیٹی میں بورڈ افسران کی

بجائے باہر کے گریڈ 18اور 19کے ماہرین تعلیم شامل ہوتے ہیں نقل اور دیگرکیسز کی جانچ پڑتال کے بعد فریقین کو سماعت کیا جاتاہے۔.

About The Author