لاہور ہائی کورٹ نے رات کے اوقات میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے خاتمے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی
جوڈیشل واٹر کمیشن سمیت دیگر اداروں نے اپنی اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں
جبکہ، دوران سماعت وکیل محکمہ ماحولیات نے عدالت کو آگاہ کیا کہ
رات کے اوقات کار میں چوری دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں چلائی جاتی ہیں
جس پر عدالت نے رات کے اوقات میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کرنے کی ہدایت کرنے کا حکم دیا
اور ریمارکس دیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں
جوڈیشل واٹر کمیشن تمام اداروں کو مانیٹر کرے گا، جو بھی ادارہ کام کرے جوڈیشل واٹر کمیشن کے علم میں لائے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،