دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے اپنے پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا

طلبہ بورڈ کے دفتر آئے بغیر اپنے کالجز سے ہی انٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے اپنے پورے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

طلبہ بورڈ کے دفتر آئے بغیر اپنے کالجز سے ہی انٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 2018 کے انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ کالجز پہنچا دئیے گئے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کاپورے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ ۔

پہلے مرحلے میں کوڈیفکیشن کے ذریعے کاپیاں چیک کرنے کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ سعید الدین کا کہنا ہے کہ شروعات میں ڈیجٹیل اور مینول طریقہ کار کو ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

2018 کے تمام انٹر سرٹفکیٹس متعلقہ کالجز کو بھجوادئیے گئے ہیں۔

سعید الدین، چیئرمین انٹر بورڈ

کوڈیفکیسن مینوئل اور مشین دونوں سے کی ہے تاکہ غلطی کے امکانات کم رہیں آئندہ سال پوری طرح فنکشنل کردیں گے

چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق طلبہ کی آسانی کے پیش نظر 2019 ، 20 اور اکیس کے سرٹیفکیٹس بھی جلد کالجز میں روانہ کردئیے جائیں گے۔

سعید الدین، چیئرمین انٹر بورڈ
آن لائن پروگرام کے سلسلے میں تمام کالجزکو رابطے میں تاکہ انرولمنٹ فارم اور دیگر دستاویز آن لائن کالجز جمع کرائیں تاکہ ہیومن انٹریکشن کم سے کم ہو

اس سے قبل کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں بورڈ کا دفتر ہونے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق طلبہ کی سہولت کے لیے آن لائن تصدیق کے نظام کا نفاذ کیا جارہا ہے۔

کوشش ہوگی کہ تمام کالجز سے انرولمنٹ فارم اور امتحانی فارم آن لائن ہمارے پاس آئیں،، جس سے طلبہ کی تصدیق پورٹل پر کرنا آسان ہوگی۔

About The Author