دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کمیٹی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

تقریب میں مشہور فلم سٹار شان،، معروف پروڈیوسر سید نور اور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے شرکت کی

لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کمیٹی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ ۔

تقریب میں مشہور فلم سٹار شان،، معروف پروڈیوسر سید نور اور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے شرکت کی

لاہور میں ہونے والی تقریب میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد خان نے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے نومنتخب چئیرمین ذوالفقار مانا اور

انکی کمیٹی سے حلف لیا۔ لیگی رہنما رانا مشہور نے نومنتخب کمیٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اسے انڈسٹری کا درجہ دیا۔ آئندہ بھی ایسے ہی کام کرتے رہیں گے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ

فلمی شعبہ ایک بہت بڑی صنعت ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں

تاکہ ہم دنیا کی باقی انڈسٹری کے شانہ بشانہ اس انڈسٹری کو ترقی دی جا سکے۔

شرکاء نے حکومت سے درخواست کی سینما مالکان پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے شئیر میں کمی لائے تاکہ فلم پروڈیوسر کو کچھ فائدہ حاصل ہو سکے

About The Author