سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کا مسلہ اب کرکٹ فینز کو بھی سمجھ آچکا ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے
قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست اور مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو تنقید کا موقع دے رکھا ہے
عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت تھی۔
اگر ایسا انہیں ہورہا تو کپتان قومی کرکٹ بابر اعظم کو اپنا نمبر تبدیل کرنا ہو گا
عاقب جاوید ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،، "بابراعظم کو چاہیے کہ وہ فرنٹ سے لیڈ کریں مڈل آرڈر میں آکر کھیلیں تاکہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہو”
عاقب جاوید کی نظر میں موجودہ اوپننگ جوڑی کے جلدی آوٹ ہونے سے آوٹ آف فارم مڈل آرڈر مزید دباو کا شکار ہوجاتا ہے
عاقب جاوید ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،، "ٹیموں کے زہین میں ہے ،، کہ ان کے اوپر کے آوٹ جلدی کرلو ،، پھر نیچے والے خود ہی جلدی آوٹ ہوجانئینگے”
سابق فاسٹ باولر کے مطابق نیوزی لینڈ میں پچز اب پہلی جیسی نہیں رہی ،،، جیت کے لیے کم سے کم دو سو رنز سکور کرنے پڑینگے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی