دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے اور گھی کی قلت برقرار

سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی روز سے آٹے اور گھی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور میں عوام کی سہولت کیلئے قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے اور گھی کی قلت برقرار ہے

سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی روز سے آٹے اور گھی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کے اندر اور باہر بیٹھی یہ خواتین، جنہیں خریدنا ہے سستا آٹا اور گھی،،مگر،، شہر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دونوں اشیاء کی قلت ہے

شہر میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور پر ایک روز میں بیس کلو آٹے کے پچاس جبکہ دس کلو آٹے کے سو بیگ فراہم کئے جاتے ہیں

جن کی قیمت بالترتیب آٹھ سو اور چار سو روپے ہے جبکہ سبسڈائزڈ گھی فی کلو تین سو روپے کا ہے
خواتین، کیا کریں کوئی سنتا ہی نہیں روز آتے ہیں اور انتظار کر کے چلے جاتے ہی

شہری چاہے جو بھی کہیں،، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا ایک ہی موقف ہے سب چیزیں دستیاب ہیں

ظفر عباس، مینیجر یوتیلٹی سٹور، سب چیزیں دستیاب ہیں سپلائی جیسے ہی آتی ہے لوگوں کو دے دیتے ہیں

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق دو کلو گھی کے ساتھ اگر دوسری اشیاء کی خریداری نہ کریں تو گھی ملتا ہی نہیں،، جس پر شہری نالاں ہیں۔

About The Author