دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: شہد کے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملاوٹ شدہ شہد ضبط

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق تاج آباد بورڈ بازار میں شہد کے کارخانے میں شہد تیاری کے دوران چینی اور دیگر اشیاء ملاوٹ کی جارہی تھی

پشاور کے علاقے تاج آباد میں شہد کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 2ہزار کلو سے

زائد ملاوٹ شدہ شہد ضبط کرلیا گیاہے

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق تاج آباد بورڈ بازار میں شہد کے کارخانے میں شہد تیاری کے دوران چینی اور دیگر اشیاء ملاوٹ کی جارہی تھی

،چھاپے کے دوران شہد میں آمیزش کے لیے تیار شدہ چینی کا محلول بھی پکڑا گیا

،کارخانے کو سیل کرکے مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

تاج آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جعلی شہد کا یہ دوسرا بڑا یونٹ پکڑا گیا ہے ۔

About The Author