دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

سرکاری کی بجائے مستند لیب سے ٹیسٹ کرائے جائیں گے غیر معیاری کام پر کمپنی بلیک لسٹ ہوگی اور محکموں کے کیس انٹی کرپشن کو بھیجیں گے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنرنے غازی پارک میں استعمال ہونے والی ٹف ٹائلز کا بھی معیار چیک کیا اور لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ طلب کرلی کمشنر نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کو دی گئی مدت کے اندر مکمل کرایا جائے۔تعمیراتی کمپنیوں کو باقاعدہ ٹائم لائن دی جائیں۔

دفاتر میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کو درست مانیٹر نہیں کیا جاسکتا افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان ڈور، آوٹ ڈور سرویلنس کو بڑھایا جائیگاڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو بروقت تلف کرنے کی ضرورت ہے

محکمے ملکر کام کریں۔ڈینگی کیس سامنے آنے پر ایس او پیز کے تحت سپرے اور دیگر اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں ڈینگی کے 33 کیس سامنے آئے ہیں۔34 ہاٹ سپاٹ کے علاوہ ضلع بھر میں ان ڈور سرویلنس کیلئے 512 ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

پارکس، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں اپنی نوعیت کے پہلے سکول کرکٹ کونسل کا پانچ اکتوبر سے آغاز ہونے جارہا ہے

جس سے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے ساتھ ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گاڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں سکول کرکٹ کونسل کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور ڈی ای او تعلیم نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ضلع کے 12 بوائز

ہائی سکولوں کے طلباء کے مابین 40 اوورز کے 16 میچز ہونگے اور تمام میچز فکس لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب بھی پانچ اکتوبر کو ہوگی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے تعاون سے

ہارڈ کرکٹ بال کے تین پولز میں میچز کھیلے جائیں گیسکولوں کی ٹیموں سے ڈسٹرکٹ چیمپئن کا انتخاب کیا جائے گا

اور یہی ٹیم پنجاب لیول کے مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کرے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین اور دیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں بسلسلہ ”عشرہ شان رحمت اللعالمین حسن قرات و نعت کے مقابلے نظامت امور طلبہ کے زیر انتظام منعقد ہوئے.

تقریب کی صدارت رجسٹرارڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہرہ بتول نے ادا کیے

ا س مبارک محفل میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ مقابلوں میں غازی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ

غازی یونیورسٹی کے الحاق شدہ اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی حصہ لیا۔. ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حضور پاک ﷺکی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے لیے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر محمد ایازو دیگر نے منصفین کے فیصلہ کے مطابق

قرات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب عارف رشید،جان محمد اور آسیہ اسلم نے حاصل کی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں سرکاری واجبات کو سو فیصد وصولی کیلئے ریونیو افسران کو ٹاسک دے دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

زیر التوا انکوائری اور جوڈیشیل کیسز نمٹانے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے وراثتی انتقالات کی ضروری جانچ پڑتال کے بعد بلاتا خیر اندارج کی ہدایات جاری کردیں

اجلاس میں اے ڈی سی آر طیب خان،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سیلمان محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ وراثتی انتقالات میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر عوامی مراکز میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ڈیجیٹل گردآوری،آن لائن ریکارڈ سمیت چیف سیکرٹری کے اقدامات پر عملدرآمد کرایا جائے

، ریونیو ریکارڈ کی گمشدگی پر متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں شفاف سروے کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 95 آسامیوں پر بھرتی ہونے والوں میں سے 64 پٹواریوں نے امور سنبھال لئے۔

آٹھ قانونگو کو محکمانہ اجلاس کی سفارشات پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ریونیو کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ کالجز کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے تحت ڈویژنل قرات و نعت اور تقریری مقابلے منعقد ہوئے.

تقریب کی صدارت پرنسپل بشری قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فرخ فہیم تھے. پروگرام کی فوکل پرسن حمیرا قاسم، قراۃ العین اور ام حبیبہ تھیں.

منصفین کے فیصلے کے مطابق قرات مقابلہ میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کی امیۃ الحنان نے اول، گورنمنٹ گرلز کالج کوٹ سلطان کی فاطمہ نے

دوم جبکہ گرلز ڈگری کالج خان گڑھ کی ثوبیہ نے سوم پوزیشن حاصل کی اسی نعت مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کی آمنہ نے پہلی،

ایسوسی ایٹ کالج کوٹ سلطان کی یاسمین نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان کی نور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیر ہ غازیخان کی ثانیہ نے فرسٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی سمیعہ نے سیکنڈ جبکہ

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مظفرگڑھ کی عائش ارشاد نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی.

About The Author