دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رِنگ آف پاکستان کے زیر انتظام انٹرنیشنل ریسلرز کی ملتان آمد

پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رنگ آف پاکستان کے تحت انٹرنیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد

رِنگ آف پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل ریسلرز کی ملتان آمد

 پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے رنگ آف پاکستان کے تحت

انٹرنیشنل ریسلرز کی پاکستان آمد ۔
۔ ان ریسلرز میں Tiny Iron/ Adam Flex / Amale Dib / Maria May اور

Baadshah Pehalwan Khan شامل ہیں۔

 انٹر نیشنل ریسلرز آج ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گیں مختلف

یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات ان کا بھر پور استقبال کرںیں گیں ۔

 ریسلرز ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گیں ۔
۔ انٹر نیشنل ریسلرز آج شام ڈی ایچ اے Arena

میں پریس کانفرنس کرینگے جس میں نومبر میں ہونے والے رِنگ آف پاکستان کے باقاعدہ

مقابلوں میں انکی شرکت کے بارے میں آگاہ کریں گے جو ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کئے جائیں گے۔

ان مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے شہرت یافتہ ریسلرز بھی حصہ لیں گے۔

انٹرنیشنل ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجن پور کا دورہ بھی کرینگے

اور وہاں کے افراد جو سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اُن سے ملاقات کرینگے۔

علاوہ ازیں 6 اکتوبر کو انٹر نیشنل ریسلرز، وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرینگے

جس میں پاکستان میں انکی آمد اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رِنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گیں۔

About The Author