مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے سو سال۔۔۔||گلزار احمد

گلزار احمد سرائیکی وسیب کے تاریخی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ براڈ کاسٹر ہیں، وہ ایک عرصے سے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تاریخ ، تہذیب و تمدن اور طرز معاشرت پر لکھتے چلے آرہے ہیں ، انکی تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے سو سال ۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ان کو جدید بجلی کی سھولتیں استعمال کرتے ہوئے پورے سو سال ہو گئے۔ڈیرہ کا پہلا بجلی گھر 1921ء میں راۓ صاحب روچی رام کٹھڑ نے۔۔کٹھڑ الیکٹرک انجبیرنگ اینڈ جنرل سپلائ کمپنی ڈیرہ۔۔۔ کے نام سے فورٹ اکال گڑھ روڈ پر بنایا۔جس سے شھر اور چھاونی کے علاقوں کو بجلی سپلائی کی جاتی تھی۔یہ بجلی گھر ایک انگریز انجینیر مسٹر پوکاک چلایا کرتے تھے۔ہندو مالکان کی ہندوستان نقل مکانی کے بعد حکومت صوبہ سرحد نے 2 لاکھ 45 ھزار 887روپے کلیم کے ادا کیے اور اس کا انتظام سنبھالا۔ واپڈا کا دفتر اور گرڈ سٹیشن آجکل اسی جگہ واقع ھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ1947 ء تک جب انگریزوں کی حکومت تھی لوگوں نے لوڈ شیڈنگ کا نام تک نہیں سنا تھا۔ آج آذادی کے 75 سال بعد ہم نے اتنی ترقی کر لی کہ لوڈشیڈنگ نے ڈیرہ والوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ 1947 ء میں جتنے بجلی گھر کی قیمت تھی اتنا بجلی کا جرمانہ تو واپڈا آجکل ایک ایک گھر پر ڈال دیتا ہے۔
حکمرانوں نے تقریروں پر زور لگایا ہوا ہے عوام کچلے جا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: