دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد زندگی معمول پر نہ آ سکی

سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن محدود ہونے پر،، مسافروں کو بسوں کا سہارا

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد زندگی معمول پر نہ آ سکی، لاہور تا کراچی، کوئٹہ اور نادرن ایریاز کیلئے ٹرانسپورٹ تاحال مکمل بحال نہ ہوئی

مسافروں کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے ہیں، منزل پر بروقت پہنچنا بھی ممکن نہیں رہا

سیلاب کے باعث ریلوے آپریشن محدود ہونے پر،، مسافروں کو بسوں کا سہارا

لیکن بھاری کرائے اور لاہور سے کراچی و کوئٹہ جاتے ہوئے راستے خراب ہونے پر سفر کے دورنیے میں اضافے جیسے مسائل سے دوچار ہیں

مسافروں کے مطابق جہاں ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں، وہیں، کراچی، کوئٹہ، چارسدہ اور نادرن ایریاز میں پہنچنے کیلئے راستے میں تین سے زائد بسیں تبدیل کرنا پڑتی ہیں

مسافر، پہلے کی نسبت پانچ سے چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچتے ہیں، مہنگی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کر مجبور ہیں

ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کہتے ہیں سڑکیں تباہ ہونے سے ڈیزل زیادہ لگ رہا ہے

مسافروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، اخرجات بھی پورے نہیں ہوتے
ٹرانسپورٹر، یہ جھوٹ ہے کہ سیلاب کے باعث کرایے بڑھے ہیں، سواریاں کم ہونے سے خود مشکلات کا شکار ہیں

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام ریلوے آپریشن کی مکمل بحالی کو جلد از جلد یقینی بنائے، تاکہ سفر میں آسانی میسر آ سکے۔

About The Author