نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی

پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہر سال ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی

محکمہ پرائمری ایننڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایڈز کے مریضوں کی تعداد بارے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ہر سال ایڈز کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہ اکتوبر دو ہزار انیس میں صوبہ بھر میں ایڈز کے چھ سو بیالیس کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق

ماہ جنوری دو ہزار انیس سے ستمبر دو ہزار انیس تک صوبہ بھر میں کل دو ہزار چھ سو چھیالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

سال دو ہزار بیس میں صوبہ بھر میں کل چار ہزار آٹھ سو بہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں صوبہ بھر میں کل پانچ ہزار چھیانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمے نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سال دو ہزار بائیس جنوری سے جون تک صوبہ بھر میں ریکارڈ تین ہزار دو سو اکتالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے

جس میں نئے سنٹرز کا قیام، ضلعی ہیلتھ سٹاف کی ایچ آئی وی پر آگاہی وغیر شامل ہیں۔

About The Author