بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ، نئے ٹیرف کا اطلاق اکتوبر سے ہو گا، فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں چار روپے دس پیسے تک اضافے پر شہری پھٹ پڑے
کہتے ہیں اب مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا
عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا،، پٹرول کے بعد مہنگی بجلی بھی مزید مہنگی،، اب دو سو
یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو اٹھارہ اعشاریہ پچانوے، تین سو سے اوپر بائیس
اعشاریہ چودہ، چار سو سے اوپر پچیس اعشاریہ ترپن جبکہ پانچ سو سے اوپر ستائیس
اعشاریہ چھہتر روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے، ٹیکس ان نرخوں کے علاوہ ہوں گے
سات سو یونٹس تک صارفین سے تیس روپے تیس پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا، شہری کہتے ہیں کہ
بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا
بابر، ذوہیب، ہمارے ہاں جب بھی بجلی یا تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اسکے بعد
ہمیشہ ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں، مہنگائی مزید بڑھے گی
بجلی مہنگی ہونے پر، گھریلو ہی نہیں کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں
شعیب، ارشد: لوگوں کی قوت خرید کم ہو گی تو ہمارے کاروبار پر بھی اثر پڑے گا، کاروبار پہلے ہی نہیں ہے
نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ نئے نرخوں کا اطلاق اکتوبر سے ہو گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،