دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محتسب پنجاب کا سائلین کو آٹھ سو اسی ملین سے زائد کا مالی ریلیف

محتسب پنجاب نے سال دو ہزار بیس اکیس میں سائلین کو آٹھ سو اسی اعشاریہ آٹح سو اکاون ملین کا مالی ریلیف دیا

محتسب پنجاب نے ایک سال میں سائلین کو آٹھ سو اسی ملین سے زائد کا مالی ریلیف دیا، رپورٹ گورنر کو پیش کر دی گئی۔۔۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات میں محتسب پنجاب اعظم سلیمان نے سالانہ رپورٹ پیش کی

رپورٹ کے مطابق محتسب پنجاب نے سال دو ہزار بیس اکیس میں سائلین کو آٹھ سو اسی اعشاریہ آٹح سو اکاون ملین کا مالی ریلیف دیا

نو سو پچاسی ملین لاگت کی سترہ ہزار چار سو اسی کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرائی

محتسب پنجاب اعظم سلیمان نے گورنر کو بتایا کہ سائلین کے لیے محتسب پنجاب کی موبائل اپلی کیشن انگلش

اور اردو میں دستیاب ہے

گورنر بلیغ الرحمان نے محتسب پنجاب کے آفس میں ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام کو سراہا۔۔۔

About The Author