دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید دوسو اکسٹھ کیسز رپورٹ

شہر میں رواں سال پانچ ہزار سات سو سے زائد کیس رپورٹ اور ستائیس افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید دوسو اکسٹھ کیسز سامنے آگئے۔

شہر میں رواں سال پانچ ہزار سات سو سے زائد کیس رپورٹ اور ستائیس افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ضلع شرقی میں چھیانوے،جنوبی میں تہتر، وسطی میں چوالیس کیسز سامنے آئے۔

ضلع کورنگی سے پچیس،ملیر سے بارہ،غربی سے چھ اور کیماڑی سے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں ماہ کراچی سے ڈینگی کے تین ہزار، پانچ سو چھیالیس اور رواں سال پانچ ہزار، سات سو ترپن کیس سامنے آئے۔

شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ ستائیس افراد جان کی باز ی ہارچکے ہیں۔

چوبیس گھنٹے میں سندھ بھر سے سامنے آنے والے ڈینگی کیسز کی تعداد تین سو تئیس رہی۔

رواں ما ہ صوبے بھر سے تین ہزار، نوسو سترہ اور سال بھر میں چھ ہزار، چارسو چھیاسی ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

About The Author