نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلاو جاری

پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کراچی میں ڈینگی وائرس روں سال ستائیس جانیں لے چکا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے ڈینگی کے مریض کو پپیتے کے پتے کا عرق بالکل نہ دیا جائے۔

اس کا استعما ل ڈائریا کا سبب بنتا ہے اور ڈینگی میں بالکل مفید نہیں۔

کراچی میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلاو ۔نجی اسپتالوں کے اعدادوشمار بھی سامنےآگئے۔ رواں سال مہلک وائر س ستائیس جانیں لے چکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق شہر میں سب سے زیادہ تیرہ اموات ضلع وسطی میں ہوئیں۔ ڈینگی سے ضلع شرقی میں نو، جنوبی میں دو جبکہ کورنگی،

غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی میں مزید دوسو اڑتالیس ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ ایک سو نو کیس ضلع شرقی سے سامنے آئے۔ ضلع وسطی سے پینسٹھ،جنوبی سے اکیس، کورنگی سے بیس، غربی سے آٹھ ، ملیر سے تیرہ اور ضلع کیماڑی سے بارہ ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

دوسر ی جانب وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریض کو پپیتے کے پتے کا عرق بالکل نہ دیا جائے۔ اس کا استعما ل ڈائریا کا سبب بنتا ہے اور ڈینگی میں بالکل مفید نہیں۔

عذرا پیچوہو،وزیر صحت سندھ
(لوگ غلط چیزیں استعمال کررہے ہیں پپیتے اور اس کے جوس سے کوئی فرق نہیں پڑتا نا کہ ڈائریاہوجائے)

کراچی میں ستمبر کے دوران ڈینگی کے تین ہزار، دوسو پچاسی اور رواں سال پانچ ہزار سے زائدکیس سامنے آچکے ہیں۔

About The Author