دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب :دس کلو اور بیس کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان

فلور ملوں کو روزانہ اٹھارہ ہزار چھ سو میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے دس کلو اور بیس کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے فلورمل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک طاہرامین، چیئرمین آل پاکستان فلورمل ایسوسی ایشن عاصم رضا

سابق چیئرمین میاں ریاض اور حافظ احمد قادر کی ملاقات ہوئی ہے،،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے دس ارور بیس کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا بارہ سو پچانوے روپے جبکہ صوبے بھر میں دس کلو کا آٹا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں فروخت کیا جائے گا

پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً دو ہزار میٹرک ٹن بڑھایا اور کہا کہ

فلور ملوں کو روزانہ اٹھارہ ہزار چھ سو میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی،،،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے

قیمت میں کمی پر قائل کیا۔،،،صوبائی وزیر خوراک حسنین بہادر دریشک،سیکرٹری فوڈ اورڈی جی فوڈبھی اس موقع پر موجود تھے

About The Author