دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی نایاب ہو گیا

طویل انتظار کے بعد بھی صارف خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

لاہور میں ،، شہریوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے ،،، یوٹیلٹی سٹورز پر ،،، سستا گھی نایاب ہو گیا۔ شہری

قطاروں میں لگے خوار ہو رہے ہیں ،،، طویل انتظار کے بعد بھی صارف خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

لاہور کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر س سبسڈائز گھی ملنا مشکل ہوگیا ،، صارف گھی کی تلاش میں سستے سٹورز کا رخ کرتے ہیں ،، مگر طویل قطاروں میں لگنا پڑتا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں لائن میں لگنے کے بعد بھی جب نمبر آتا ہے،،، تو گھی ختم ہو جاتا ہے
صارفین ،،، (سستے گھی کی تلاش میں یہاں لگے ہیں ،،، لیکن گھی ہے کہ نہیں ملتا

خریداروں کا کہنا ہے کہ یوتیلٹی سٹورز پر گھی دستیاب نہ ہونے کے باعث ،،، عام مارکیٹ سے مہنگا خریدا پڑ رہا ہے
شہری ،،، (مہنگا گھی مجبور خریدنا پڑتا ہے حکومت کو کچھ سوچنا چاہیے)

اسٹورز مینجر کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر گھی کا کوٹہ آتا ہے ،، جو تھوڑی دیر میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔

About The Author