ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثرہ نہری نظام اور ڈرینز کی بحالی کیلئے ابتدائی فنڈز جاری کردئیے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ انہار کو زیادہ مشینری لگا کر سٹرکچر اور شگافوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے احکامات جاری کردئیے۔
نہروں میں 15 اکتوبر تک پانی چھوڑنے کی بھی ہدایات جاری کردیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیمپ آفس میں سیلاب سے متعلق ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
تونسہ میں ٹھٹھہ لغاری،چورکن اور نتکانی فلڈ کیریئر کی بھی مرمت کی جائے گی۔ محکمہ انہار ملتان اور دیگر شہروں سے اضافی مشینری منگوائی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ
حکومت پنجاب نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے ابتدائی فنڈز دے دئیے ہیں۔15 اکتوبر تک ضروری مرمت کرکے نہری نظام بحال کیا جائے۔
چشمہ رائٹ بنک اور دیگر نہروں میں آبپاشی کیلئے پانی چھوڑا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ رود کوہیوں کے
پانی کیلئے مستقل بنیادوں پر بھی پلاننگ شروع کردی ہے۔سیلابی پانی کو سیدھا اور محفوظ راستہ دینے کیلئے رود کوہیوں کو چینلائز کیا جائیگا اور چینلوں کو کشادہ کرنے کیلئے نجی رقبہ بھی خریدا جائیگا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حالیہ رود کوہیوں کے بدترین سیلاب نے معمول زندگی بری طرح متاثر کی۔قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان کا افسوس ہے۔
رود کوہیوں کے قدرتی راستوں پر تجاوزات سے سیلابی پانی نے تباہی مچائی ہے اس سال نتکانی ڈرین میں ریکارڈ دو لاکھ 31 ہزار کیوسک سیلابی پانی آیا۔
نتکانی سمیت دیگر فلڈ کیریئر چینلز کو موجودہ اخراج کے مطابق ڈیزائن کرایا جائیگا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، چیف انجینئر ساجد رضوی اور ایکسیئن انہار رانا منور کے علاوہ آصف سکھانی اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں عروج پر ہیں،ڈینگی لاروا کی برآمدگی کیلئے
ہیلتھ سمیت الائیڈ محکموں کی ٹیمیں بدستور متحرک ہیں۔ایک ہفتہ کے دوران77615 گھروں،9995جگہوں
کو چیک کیا گیا۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے۔ڈیرہ غازیخان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نے کی۔
اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،محمد احمد ظفر،ڈاکٹر رابعہ رحمان اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی
۔اے ڈی سی جی صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے
ڈینگی سرویلنس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،ڈارمینسی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ
شکایات کو فوری کلیئر کراکر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے،سرکاری محکموں میں ڈینگی سرگرمیوں کو ممکن بنایا جائے
،ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیوں کو پانی میں چھوڑنے کی جگہوں کی نشان دہی کی جائے،تمام اداروں میں ہفتہ وار صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بریفنگ میں بتایا کہ
ضلع میں 567ٹیمیں متحرک ہیں جب کہ مشتبہ جگہوں پر سپرے بھی کیا جارہا ہے۔اجلاس میں مختلف محکموں کی انسداد ڈینگی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن میں مزید 152 افسران بھرتی کر لیے گئے ہیں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کے احکامات کے مطابق
عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کے لیے پٹرولنگ پولیس میں مزید بھرتیاں کی گئیں۔
پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن
چوہدری محمد شریف نے 28لیڈیز سمیت نئے بھرتی ہونے والے 152 آفیسرز کو مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ
پٹرولنگ پولیس میں بھرتی ہونے کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے
اب آپ پٹرولنگ پولیس کا حصہ ہیں اور عوام کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس تعلیم یافتہ آفیسرز کی فورس ہے
اور اس بار زیادہ تر ماسٹرزڈگری ہولڈرز کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ جدید تقاضوں سے آگاہی ہونے سے عوام الناس کو بہتر اور فوری انصاف مہیا کیا جاسکے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدگان کی آبادکاری کا آغاز کردیا گیا۔
فلاحی تنظیموں کے تعاون سے متاثرہ جگہوں پر ماڈل ویلیج قائم کئے جائیں گے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر عارف رحیم اور لاہور کی
فلاحی تنظیموں کے نمائندہ وفد کے ہمراہ ایک ماہ تک سیلابی پانی میں محصور تباہ حال بستیوں کا دورہ کیا۔
حاجی پور کے نزدیک دشوار گزار راستوں کو عبور کرتے ہوئے موضع کاں کی بستیوں سنجر خان اور دیگر کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔سیلاب زدگان سے ملاقات کرتے ہوئے
معلومات حاصل کیں کمشنر ڈی جی خان نے نقصانات کے ازالہ کےلئے سروے کرنے والی ٹیموں سے بھی ملاقات کی۔
کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں سرکاری رقبہ پر بھی ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز پر کام کیا جارہا ہے
دونوں اضلاع کے سیلاب زدہ چھ علاقوں میں سرکاری رقبوں کی نشاندہی کےلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع راجنپور میں سروے جلد مکمل کرایا جائے گا ۔شہری اپنے گھروں کے نزدیک رہیں تاکہ
تصویری اور دیگر ریکارڈ مرتب کیا جاسکے۔
کمشنر نے پارکو آفس فاضل پور میں بھی فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی انہوں نے راجنپور کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے رکن صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری کی قیادت میں اوکاڑہ، پنجاب سے آنیوالے مخیر حضرات کے
وفد کے ہمراہ راجنپور کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عارف رحیم نے ضلعی فلڈ کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران بریفنگ دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،اوکاڑہ میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال
اے سی راشد نعمت اور مقامی افسران موجود تھے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مخیر حضرات کے وفد سے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں رود کوہیوں کی وجہ سے تار یخی سیلاب آیا جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔
سیلاب زدہ بھائیوں کی امداد کےلئے مخیر حضرات آگے آئیں ۔ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات کی رہنمائی کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں
ضلعی کنٹرول روم کو ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے فنکشنل رکھا گیا ہے۔ضلع کے داخلی مقامات کے علاؤہ ٹول پلازہ پر خصوصی استقبالیہ کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔
فلاحی تنظیموں کی رہنمائی کے ساتھ سکیورٹی اور دیگر معاونت فراہم کی جارہی ہے۔مخیر حضرات آگے آئیں اور اپنے ہاتھوں سے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے جم خانہ کلب ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور جم خانہ کلب کے الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
جم خانہ کلب کی گورننگ باڈی کیلئے ووٹنگ آج شام 5سے11بجے تک ہورہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اس موقع پر
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران جم خانہ کلب کو ووٹنگ کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
ہر کسی کو اپنے ووٹ کا آزادانہ استعمال کا پورا حق ہے،محمد انور بریار نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کسی غیر متعلقہ افراد کو داخل نہ ہونے دیا جائے
،ہر کسی کو اپنے من پسند امیدواروں کی حمایت کرنے کی اجازت ہے،منظم انداز میں نو منتخب کلب عہدیداروں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے جم خانہ کلب میں دیگر کلبوں کی طرح بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی
اور نو منتخب باڈی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔جم خانہ کلب کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان بھی ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
محکمہ زکواۃ و عشر حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی یوم زکواۃ بھر پور انداز میں منایاگیا
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس کے زیر اہتمام محکمہ زکواۃ و عشر کی جاری سکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی گئی
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر نے مخیر اور کاروباری حضرات کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
محکمہ زکواۃ و عشر پنجاب غریب، یتیم اور مستحق افراد کی مالی معاونت کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
جمخانہ کلب ڈیرہ غازیخان کا سالانہ جنرل اجلاس صدر وکمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہوا
جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور، اللہ بخش کورائی، ثنا ء محمد،حارث حمید،
حماد حامد اوردیگر ممبران نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ
جمخانہ کلب ممبران کا سیکنڈ ہوم ہے ڈسپلن کی پاسداری ہر ممبر پر فرض ہے، کلب کے معاملات شفاف و منصفانہ انداز میں چلائے جا رہے ہیں،
جمخانہ کلب ڈیرہ غازیخان کے ملک کے دیگر گیارہ کلبوں کے ساتھ الحاق کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈی جی خان کلب کے ممبران کو ان کلبز میں بھی وہی
سہولیات میسر ہوں گی جو ان کے ممبران کو حاصل ہوں گی. فورٹ منرو میں بھی جمخانہ کلب بنا رہے ہیں
جہاں ممبران فیملی کے ہمراہ رہائش و دیگر سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ
ممبران کلب کے ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھیں خلاف ورزی کی صورت میں ان کی ممبر شپ ختم کی جاسکتی ہے.
ممبران کلب کسی بھی اچھے کاز کیلئے ان سے ملنا چاہیں تو وہ حاضر ہیں.
میں نے کلب میں ممبران کی اکثریت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اکثریت کے فیصلے کو ترجیح دی ہے.
آمدن کو منصفانہ انداز میں خرچ کیا جارہاہے. ممبران گو رننگ باڈی کیلئے اپنے عہدیداروں کو منتخب کریں
جو کلب کی بہتری کیلئے کام کریں،انتظامیہ کا تعاون ان کے ساتھ رہے گا. ڈپٹی کمشنر محمد انوربریار نے کہاکہ
جمخانہ کلب میں تمام تر سہولیات ممبران کو فراہم کی جائیں گی. ممبران اپنے نمائندے خود منتخب کر رہے ہیں جس سے معاملات میں مزید بہتری آئے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شراب فروش گرفتار کر لیا اور شراب فروش سے ولاٸیتی شراب کی 20 بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کارواٸی کرتے ہوۓ شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم نے کہا کہ شراب فروش قسور عباس سکنہ راجن پور جو کہ شراب فروخت کرتا ہے
اور پیتا بھی ہے، مخبر کی اطلاع پر شراب فروش کے خلاف کارواٸی کرتے ہوۓ 20 بوتلوں سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم بھاگ جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے نہم سالانہ امتحان 2022 کے رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کمشنر و چیئرمین بورڈ لیاقت علی چٹھہ نے کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا۔کامیابی کا تناسب 49.83 فیصد رہا.
نہم امتحان میں 97444 اُمیدواروں نے حصہ لیا اور 48710 نے کامیابی حاصل کی۔امیدوار 800295 پر رول نمبرایس ایم ایس کر کے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
تعلیمی بورڈ میں نئے سال سے مزید اصلاحات لارہے ہیں۔کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے معاملات سے متعلق اجلاس بھی طلب کیا اور امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
کنٹرولر مرزا ظہیر اصغر نے بتایا کہ نہم سالانہ امتحان میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے 12 کیس رپورٹ ہوئے
جن میں سے ایک پر سزا اور دیگر کیس زیر سماعت ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر بورڈ شیخ امجد حسین نے بتایا کہ
امیدوار پیپر کی ری چیکنگ کیلئے 15 روز کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری بورڈ حبیب الرحمن گاڈی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،مظہر شیرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع میں رودکوہی کے سیلاب کی تباہ کاریوں کو مستقل بنیادوں پر روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں سفارشات ارسال کی گئی ہے.
کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پو ر اضلاع میں چھوٹی بڑی 13رودکوہیوں کے قدرتی راستوں کو بند کر دیاگیا ہے.
گھر اور دیگر تعمیرات کے ساتھ پلوں، کاز وے اورتجاوزات سے سیلابی پانی نے حالیہ سیلاب میں بدترین تباہی مچائی.
ڈیرہ غازیخان او رراجن پور اضلاع میں ڈی جی کینال، کچھی کینال اور ریلوے لائن کی وجہ سے بھی سیلابی پانی کو دریائے سندھ تک محفوظ راستہ نہیں
ملا اور سیلابی پانی نے انسانی اموات کے علاوہ مویشیوں، گھروں، فصلات اوردیگر انفراسٹرکچر کو وسیع پیمانے پر تباہ کیا.
کمشنر نے دونوں اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ
وہ پولیٹیکل اسسٹنٹ کی زیر نگرانی ریونیو، انہار، زراعت اوردیگر محکموں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں جو ہر رودکوہی کے درہ سے دریائے سندھ تک سروے کریں کہ کس جگہ قدرتی راستے کو بند کیاگیا.
تجاوزات کی اقسام کے ساتھ سفارشات بھی مرتب کریں اور کمیٹیاں یہ بھی رپورٹ پیش کریں گی کہ کن رودکوہیوں کے قدرتی راستوں پر چینل نہیں بنائے گئے تھے.
کمشنر نے کہاکہ پانی نے اپنا راستہ بنانا ہے دریائے سندھ تک سیلابی پانی کو محفوظ راستہ دینے کیلئے چینلائزکرنے کی ضرورت ہے. قدرتی راستوں کی صفائی،
تجاوزات کا خاتمہ اور چینل کو کشادہ کرنے کیلئے نجی رقبہ خریدا جاسکتاہے. کمشنر نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو سفارشات ارسال کی ہیں کہ ضرورت کے مطابق
نجی رقبہ خریدنے، رودکوہیوں کے چینلز کی کشادگی سمیت دیگر اقدامات بروقت کیے جائیں تاکہ آئندہ سیلاب میں نقصانات کو کم کیاجاسکے.
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کیاہے کہ وہ اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دے کر فوری سروے شروع کرائیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت سخی سرور کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سول ہسپتال کی محکمہ ہیلتھ کو منتقلی پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں غیر حاضری پرایکسیئن بلڈنگ سے وضاحت طلب کی گئی،
ترقیاتی کاموں کے بارے میں ارکان اسمبلی سے رابطے رکھیں جائیں گے۔ واپڈا افسران کو ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی پر فوری میٹرز لگانے کا حکم بھی دیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید،ایکسیئن ہائی وے میاں افتخار احمد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخی سرور اپروچ روڈ کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے،حکومتی پیسوں کو عوام کے بہترین مفاد میں استعمال لایا جائے،
چوٹی بالا روڈ کی بروقت تعمیر کیلئے اضافی فنڈز طلب کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر افسران سے ڈیلی پراگریس لی جائے،
اراکین اسمبلی منصوبوں کیلئے فنڈز لاتے ہیں ان سے رابطوں میں رہا جائے،
ترقیاتی منصوبوں کے ہارٹیکلچر فنڈز کی ٹرانسفر بارے تفصیلی رپورٹ دی جائے،تعمیراتی کاموں بارے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اب اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہونگے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈی ڈیرہ غازیخان میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لینے
اور قیمتو ں میں استحکام کیلئے افسران متحرک ہیں. اس سلسلے میں اتوار کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد اور پیر کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نے
منڈی کا دورہ کیااور نیلامی کے عمل کو مزید بہتر بنانے بارے ہدایات بھی دیں. علاوہ ازیں ضلع بھر میں حکومتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈمیں متحرک رہے. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے مختلف جنر ل سٹورز پر اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی
پڑتال کی اور ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے. اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر تونسہ کابھی دورہ کیا
. انہوں نے صفائی و ستھرائی اوردیگر معاملات میں بہتری بارے ہدایات بھی دیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کی ہدایت پرچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل کی زیرنگرانی میونسپل کارپوریشن آفیسر فنانس تنویر عالم نے
کارپوریشن نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے غیر قانونی اور سالانہ اور سابقہ بلوں کی عدم ادائیگوں واٹر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے ہیں
دکانوں کے کرایہ جات ادا نہ کرنیوالوں کی دوکانات کو بھی سیل کیا جارہاہے اس حوالے سے عوامی شکایات پر میونسپل کارپوریشن آفیسر فنانس تنویر عالم کا کہنا ہے کہ
کرایہ کی مد میں اوورچارجنگ کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ
ٹرک اور ٹرالر یا جو گاڑیاں کارپوریشن شیڈول میں نہیں ہیں ان سے کسی قسم کی پرچی وصول نہیں جائے گی
انہوں نے مزید بتایاکہ کارپوریشن کے نادہندگان فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمشن کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ غازیخان میں فصلوں کی باقیات کو
جلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں. سموگ کا باعث بننے والے فصلوں کی باقیات کو آ گ لگانے والے
کسانوں اور شہریوں کو موقع پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتاہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مراسلہ کے مطابق
کوہ سلیمان میں پولیٹیکل اسسٹنٹ، ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے اسسٹنٹ کمشنرز سموگ کا باعث بننے والے ذمہ داروں کو جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے
جبکہ ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ا یکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی آگاہی کیلئے تشہیری مہم چلائیں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر سخی سرور ہسپتال میں غیر حاضر ڈسپنسر حماد سرور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان حیدر اور ایل ایچ وی حنا رانی کے خلاف بھی
غیر حاضری پر انکوائری شروع کردی گئی ہے.
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی
غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا.
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا