دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔

پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں سیلاب زدگان کے نام کی گئی جرسی پہن کر میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سترہ سال بعد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سات میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے میدان میں خوب پریکٹس کی۔

اس سے قبل انگلش کپتان جوز بٹلر اور پاکستانی کپتان بابر اعظم سیریز کے فاتح کو دی جانے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا حصہ بھی بنے۔۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ کو سیریز میں مس کریں گے۔ ہماری اوپننگ جوڑی اچھی ہے۔۔سیریز میں فارم واپس لانے کی کوشش کروں گا۔

بابراعظم

بابر اعظم نے پریس کانفرنس سے قبل پاکستانی جرسی کی پر بنا ڈیزائن بھی دکھایا۔ جرسی کو سیلاب زدگان کی سپورٹ کے نام کیا۔

انگلینڈ اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے تمام میچز کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

About The Author