دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متاثرین کے مسائل حل کرنےکیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،وزیر اعلیٰ سندھ

کیمپوں میں اب لوگ اور بچے بیمار ہونے لگے ہیں جن کی طبی امداد کی جارہی ہے، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ملاقات

ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، پانی کی نکاسی اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں رہیں، احسن اقبال نے کہا کہ

جس سامان کی فوری طور پر ضرورت ہے اس کو مہیا کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن

مدد کرے گی، احسن اقبال کےمطابق
اسوقت 15 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے برعکس ڈھائی لاکھ خیمے مہیا کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ

کیمپوں میں اب لوگ اور بچے بیمار ہونے لگے ہیں جن کی طبی امداد کی جارہی ہے، سید مراد علی شاہ

اسوقت روڈ اور ریل نیٹ ورک کی بحالی کی ضرورت ہے تاکہ اشیاء ضرورت کی رسد ہوسکے، وزیراعلیٰ سندھ

این ایچ اے اور وزیر ریلوے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

وزیر مواصلات نے آپ سے بھی ملاقات کی تھی، وفاقی وزیر کا وزیراعلیٰ سندھ سے مکالمہ

روڈ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

میں ابھی 11 اضلاع کا دورہ کر کے آیا ہوں، لوگ مشکل میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ
متاثرین کے مسائل حل کرنےکیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،سید مراد علی شاہ

میں نکاسی آب کے بعد لوگوں کو واپس بھیجنے کے بعد بھی خیموں کی ضرورت پڑے کی، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق

جب تک لوگوں کے مکانات نہیں بنتے تب تک لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک رکھنا ہوگا، مراد علی شاہ نے کہا کہ

ہمیں آبپاشی نظام، زرعی زمینوں کی بحالی اور نکاسی آب کی تعمیر نو کرنا ہوگی

امدادی کاموں کے ساتھ ابھی نئی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی

ماہرین کے ساتھ ملکر یہ تعین کیا جائے گا کہ کیا اگلے سال بھی موسمی تبدیلی اثر ہوگا؟

وزیراعظم موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تمام صوبوں سے ملکر مشاورت کرینگے

About The Author