نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ڈینگی وائرس پنجے گاڑنے لگا

چوبیس گھنٹے کےدوران شہر میں تین سو چوبیس نئے ڈینگی کیسز بھی سامنے آگئے۔

کراچی میں ڈینگی وائرس پنجے گاڑنے لگا۔ چوبیس گھنٹے میں دو متاثرہ افراد کی جان چلی گئی۔

رواں ماہ ڈینگی سے متاثر گیارہ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ چوبیس گھنٹے کےدوران شہر میں تین سو چوبیس نئے ڈینگی کیسز بھی سامنے آگئے۔

کراچی میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلاو۔ چوبیس گھنٹے میں وائرس سے متاثرہ دو افراد کی جان چلی گئی۔

ڈینگی سے جاں بحق افراد کا تعلق ضلع وسطی سے تھا۔ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے گیارہ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

سب سے زیادہ چھ اموات ضلع شرقی میں ہوئیں۔وسطی میں 3،جنوبی اورملیرمیں ایک،ایک شخص جان سےگیا۔

چوبیس گھنٹے کے دوران شہر میں مزید تین سو چوبیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 132 کیسز سامنے آئے ۔ ضلع وسطی میں 69 ،جنوبی میں 52 اورضلع کور نگی میں 42کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع ملیرسے 13، کیماڑی سے 10اور ضلع غربی سے 6 کیس سامنے آئے۔ رواں ماہ اب تک کراچی میں 2ہزار469 اور رواں سال 4 ہزار676کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے لئے قائم تمام ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کو ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئسولیشن وارڈز میں مچھر دانیاں اور عملے کو الرٹ کیا جائے گا۔ متاثرہ افراد کو پلیٹلٹس اور میگا یونٹس فراہم کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کے لیے آن لائن ڈینگی کیسز پورٹل بنا دیا

نجی ادارے ڈینگی کیسز کی بروقت رپورٹ محکمہ صحت کو نہیں بھیج رہے ہیں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی ریگولیشن ایکٹ 2013 کے تحت تمام نجی ادارے ان لائن پورٹل پر یومیہ رپورٹ بھیجیں

About The Author