دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں مقیم سیلاب زدگان کو مفت میچز دکھانے کا اعلان

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین منگل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن جاری رہا

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ نے کراچی میں مقیم سیلاب زدگان کو مفت میچز دکھانے کا اعلان کردیا۔۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین منگل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن جاری رہا۔

انگلش ٹیم کے نائب کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ جوز بٹلر ممکنہ طور پر سیریز کے ساتوں میچز کا حصہ نہیں ہونگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پچ شاید ہی کوئہ سرپرائز دے پائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز منگل سے ہوگا۔ سیریز کے آغاز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود میمن کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے آنے والوں کی حفاظت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا تھا کہ ایس ایس یو مے سیلاب زدگان کو مفت میچ دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ اس حوالے سے سیلاب زدگان کو 15 پر کال کرکے ہمیں آگاہ کرنا ہوگا۔

پریکٹس سے قبل انگلش ٹیم کے ممکنہ کپتان معین علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کی کپتانی فخر کی بات ہے۔ میری فیملی کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین اور با صلاحیت فاسٹ بولرز موجود ہیں

میرے پاکستانی بولرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے

میرے پاس انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں ہیں،صرف اتنا جانتا ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی کی بحالی کے لیے کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں۔

About The Author