دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کیلئے سول مائنر کو ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے مائنر کی بھل صفائی کر کے لائننگ کی جائے گی

کناروں پر خوبصورت اور سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا، جوگنگ ٹریک، لائٹس اوردیگر اقدامات کر کے سول مائنر کو خوبصورت بنایا جائے گا.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ سول مائنر کا دورہ کیا.

اور پلکن کے پودے لگائے.ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور، ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم، ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے محمد شہزاد، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اوردیگر افسران نے بھی پودے لگائے.

کمشنر نے کہاکہ سول مائنر کی صفائی کر کے فضلہ سڑک پر پھینکنے کی بجائے ڈمپر پر ڈال کر شہر سے باہر تلف کیاجائے.

کمشنر نے کہاکہ سول مائنر شہر کے اندر غلیظ ترین جگہ تھی اور تعفن سے شہریوں کا جینا محال تھا

اب شہر کے اندر سول مائنرکے دو کلو میٹر فاصلہ کو خوبصور ت بنا یا جا رہا ے جس کیلئے متعلقہ محکموں کو مل کر کام کرنا ہو گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے ہمراہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا معائنہ کیا. کمشنر نے منتظمین سے ملاقاتیں کیں

اور ان سے معلومات حاصل کیں۔مجالس اور جلوس کے منتظمین نے سہولیات اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور روٹس کی پابندی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور نے کہا کہ مجالس کے روٹس جلوس کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس،سول ڈیفنس کے علاؤہ رینجرز کی چھ گاڑیاں ڈیوٹی پر ہوں گی۔مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کی جگہوں پر 28 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی شکیب سرور،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اور دیگر افسران ہمراہ تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈوائزری بورڈ،ڈی پی سی،انتظامی اور دیگر معاملات میں معاونت
2
کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔اساتذہ اور یتیم مستحق بچوں کی آدھی فیس معافی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔کمشنر نے کہا کہ ادارہ کے معاملات کی بہتری کیلئے

بورڈ آف گورنرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ادارہ کے سسٹم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

بورڈ آف گورنرز نے ڈی پی ایس کو سولر پینل پر منتقل کرنے،نئے کثیر المقاصد ہال کی تعمیر کیلئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی اور نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کے پے سکیل تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بی او جی کے رکن پروفیسر محمد صادق کی طرف سے ادارہ کے ہائی ایس کو مرمت کرکے دینے پر کمشنر نے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے سر ٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

کمشنر نے ادارہ کے ملازمین کی ترقی اور معاملات کے بہتر حل کیلئے ڈیپارٹمنٹل کمیٹی،ایڈوائزری کمیٹی اور ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ

کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔بورڈ آف گورنرز نے اساتذہ اور مستحق یتیم بچوں کی ضروری تصدیق کے بعد آدھی فیس معاف کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی جی حیات اختر

ڈی بی اے شہزاد قدیر،پرنسپل میجر ریٹائرڈ اعظم اختر کمال،پروفیسر محمد صادق،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد، عارف گورمانی ایڈووکیٹ،شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے شرکت کی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مستقبل میں آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اور ڈی ایف سی نے چک پوسٹوں اور باڈرز پر مزید سختی کر دی ہے.

انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ ملازمین 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے گزشتہ روز فوڈ ملازمین نے آٹا سے بھرے ہوئے نو ٹرک پکڑ لیے

جن میں ترنمن چک پوسٹ پر چار اور تھانہ سخی سرور چک پوسٹ پرپانچ ٹرک پکڑے گئے جو کہ آٹا سمگل کر کے افغانستان لے جا رہے تھے

ڈرائیورز اور گاڑی مالکان پر ایف آئی آرز درج کر لی گئیں جبکہ ڈرائیوروں کو حوالہ پولیس کر دیا گیاہے

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے کہا ڈی جی خان ڈویژن میں کسی قسم کا بھی آٹا اور گندم کا بحران نہیں ہے

اور آئندہ بھی ڈی جی خان میں فلور ملز کو کوٹہ کے مطابق گندم کی ترسیل جاری رہے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے ضلعی کنٹرول روم ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے چہلم کے موقع پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے سرگرمیوں بارے ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنر فرخ جاوید دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی ایمر جنسی آپریشن روم مانیٹرنگ نظام میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے،

مختلف لوکیشنز پر لگائے گئے کیمروں کی مدد سے موقع پرصورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اسی فورم سے متعلقہ محکموں کو اطلاع کے علاوہ اقدامات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے،

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قیام امن میں مدد مل رہی ہے،

بروقت اقدامات کی بدولت معاملات میں بدستور بہتری کی طرف گامزن ہیں،حکومت پنجاب اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے

جس کا مقصد عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے،ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی کو اس دوران کنٹرول روم کی ورکنگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں.

انہوں نے کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگربھی ان کے ہمراہ تھے. کمشنر نے
کہاکہ کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، نادہندگان کے کاروباری مراکز اور عمارتیں سربمہر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے

کمشنر ڈی جی خان نے واجب االادا رقم کی فہرست اور ریکارڈ طلب کرلیا. انہوں نے کہاکہ
واجبات کی سوفیصد وصولی کیلئے کارپوریشن کے ساتھ ضلعی

انتظامیہ کی معاونت حاصل کی جائے گی،عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی،

افسران کی پسند اور نا پسند کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،کارپوریشن مالی بحران کا شکار ہے

،ادارہ کو اپنے پاؤں کھڑا کرنے کیلئے سیاسی قیادت اور عوام کا تعاون حاصل کیا جائیگا،کام کرنے والے ملازمین کو بے پناہ عزت دینگے.

کمشنر نے کہاکہ ہفتہ میں ایک دن کارپوریشن آفس میں بیٹھ کر معاملات دیکھوں گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں 2521کیسز کیلئے7 کروڑ64لاکھ87ہزار روپے کی منظوری دی گئی جس میں شادی گرانٹ کے400،تجہیزو تکفین گرانٹ150،ماہانہ گرانٹ کے 17،تعلیمی وظائف کے1954
کیسز کی منظوری دی گئی۔تجہیز و تکفین گرانٹ کیلئے 52لاکھ 45ہزار روپے،ماہانہ گرانٹ کیلئے10لاکھ روپے،شادی گرانٹ د و
4
کروڑ21لاکھ35 ہزار روپے اور تعلیمی وظائف کیلئے4کڑو81لاکھ7ہزار روپے گرانٹ کی منظورہ دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دے رہی ہے

ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ملازمین کی جانب سے بہبود فنڈز کی مختلف گرانٹس میں دی جانیوالی درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے

تاکہ ملازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،عطاء اللہ عزیز اور محمد علی سانگھی بھی موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے حکومت کے ساتھ فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں

پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ڈیرہ غازیخان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے سات ٹرک بھجوا دیئے ہیں.

چینی قونصل جنرل کے وفد نے امدادی سامان کے ٹرک انتظامیہ کے حوالے کیے. کمشنرنے کہاکہ

چینی حکومت اور ایسوسی ایشن کے شکرگزار ہیں. اس امداد سے مصیبت میں گھرے افراد کے معاشی حالات بہتر کرنے میں مدد ملے گی.

کمشنر نے کہاکہ سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے جانے والے سامان میں مچھردانی،

خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، خیمے، ادویات اوردیگر سامان شامل ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلرغازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چار سال کے مختصر عرصہ میں غازی یونیورسٹی کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیاہے.

انہوں نے یہ بات گذشتہ روز تعیناتی کے چار سال کی تکمیل کے موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی، محمد اقبال ثاقب اور دیگر معززین شہر نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر محمد ضیاء اللہ،،ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، اعجاز رسول نورکا،ڈاکٹر اللہ بخش، ڈاکٹر راشدہ قاضی اوردیگر نے خطاب کیا اور وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ

غازی یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے کے قیام اور تدریسی امور میں نمایاں کامیابیوں سے اس خطے میں نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں

غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہے۔۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنی مسلسل جدو جہد اور دن رات کی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ

اب یہاں کے طلبہ کو کسی بھی شعبہ میں اعلی تعلیم کے لیے کسی دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا.تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل کو شیلڈبھی دی گئی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے انتظامیہ اور سیاسی قیادت ایک پیچ پر ہیں،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے

مشترکہ کاوشوں پر متفق،پناہ گاہ اور کارڈیالوجی ہسپتال کی او پی ڈی کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور معاملات کو جلد حل بھی کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ایم پی اے محمد حنیف نے شہر کی ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا

،انہوں نے مدد اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،او پی ڈی ٹیچنگ ہسپتال،کارڈیالوجی ہسپتال،چوڑہٹہ پلی اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا،

زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،اوپی ڈی کے دورے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ

مدد اینڈ چائلڈ کا بیسمنٹ،گراؤنڈ اور فسٹ فلور تعمیر ہو چکا ہے،سکینڈ فلور پر کام جاری ہے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑے شہروں کی طرح دن رات لیبر لگا کرکام کو جلدمکمل کیا جائے، تعمیراتی کاموں میں میٹریل کی کوالٹی پر کمپرومائز نہ کیا جائے،

محمد حنیف پتافی نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی کیلئے حکام سے رابطہ کروں
گا،

ٹیچنگ ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا30ستمبر کو افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے کارڈیالوجی ہسپتال کا بھی دورہ کیا،

انہیں آئی ڈیپ کے نمائندوں نے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارڈیالوجی ہسپتال کی او پی ڈی کا 68فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے،

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ہسپتال میں جلد از جلد مشینوں کی انسٹالیشن کا کام فائنل کیا جائے،محمد حنیف پتافی نے کہا کہ 30ستمبر تک او پی ڈی کو ہر

صورت فنکشنل کیا جائے،تعمیراتی منصوبہ جات کے معیار کو چیک کرنے کیلئے محمد انور بریار اور محمد حنیف پتافی نے جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

جنرل بس سٹینڈ شہر کا فیس ہے،جیسے خوبصورت ترین بنایا جائے اور پلانٹیشن کی جائے،محمد حنیف پتافی نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی اوپن آکشن کے ذریعے ریونیو وصولی کیلئے ورک کیا جائے۔

انہوں نے چورہٹہ چوک کے قریب مانیکہ کینال پر پلی(بریج) تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ

بریج کے پائل ورک کو جلد مکمل کیا اور حکومتی فنڈز کا استعمال اچھے طریقہ سے کیا جائے۔

ڈیرہ غازی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اہم زمہ داریاں سونپ دی گئیں،

مجسٹریس گراں فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے ساتھ سبسیڈائزڈ ریٹ پر آٹا کی دستیابی،سمگلنگ کی روک تھام،

فلور ملز کی مانیٹرنگ سمیت ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو بھی ممکن بنائیں گے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابرحسین،اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،اسد چانڈیہ سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کو چیک کرنے اور سزا دینے کا عمل تیز کیا جائے،

پرائس مجسٹریس کا اجلاس ہر تین دن بعد ہوگا جس انکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ہر مجسٹریٹ فلور ملز سے آٹا کی سپلائی،مارکیٹ میں اسکی دستیابی

ریکارڈ اور انٹریوں کی جانچ پڑتال بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فلور ملز مالک حکومتی سبسڈی کے آٹا کی ہیرا پھیری میں ملوث پایا گیا تو اس کی فلور ملز کا کوٹہ کینسل کردیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے جلوس کا وزٹ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

دوران وزٹ ڈی پی او نے پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہاٸی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی کو چہلم حضرت امام حسین ؓ کے حوالے سے تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی پی او نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 ڈیرہ غازیخان

تھانہ دراہمہ پولیس کا کامیاب ریڈ ، متعدد جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار، جواء پر لگی رقم 86 ہزار روپے سے زائد رقم قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر دیا

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد عارف معہ ٹیم نے جواء کے اڈاہ پر کامیاب ریڈ کر

کے 4 جواری گرفتار کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد عارف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر جواء کے اڈاہ پر ریڈ کر کے جواری یوسف،

جمیل، وسیم اور واجد کو گرفتار کر کے داو پر لگی رقم 86 ہزار سے زائد رقم وغیرہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پرڈی ایس پی اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

کیونکہ قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی کسی کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان
‏ بیٹیاں تو قرۃ العین ہوتی ہیں
قلب کا سکون اور چین ہوتی ہیں

سلام ہے ایسے پولیس افسران کو شہید کی بیٹیوں کے سر پر باپ کی جگہ ہاتھ رکھنے والے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر شہید احمد بخش کی بیٹیوں کی شادی میں پولیس فورس کی شرکت۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر شہید اہلکار احمد بخش کی بیٹیوں کی شادی کی تقریب میں پولیس فورس کے دستوں کی شرکت۔

شہید ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں ان کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ڈی پی او

شہید احمد بخش کی بیٹیوں کی شادی میں شاہی پروٹوکول اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوۓ. ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری سمیت ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاران نے باراتیوں اور دولہے کا استقبال کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے دولہوں کو سلامی اور مالا بھی دی گٸ۔

شادی کی تقریب کے اختتام پر دولہے کو VIP پروٹول کے ساتھ پولیس کی گاڑیوں نے پاٸلٹ کرتے ہوۓ روانہ کیا۔

یاد رہے شہید احمد بخش دوران مقابلہ اڈا فقیر آباد پر جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

About The Author