دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : اتحاد ٹاون گلشن غازی میں فائرنگ سےنوجوان جاں بحق

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ تحقیقات جاری ہیں ۔

کراچی کےعلاقے اتحاد ٹاون گلشن غازی میں فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ،لواحقین کے مطابق ڈکیتی مزاحمت ہے۔

جبکہ پولیس کادعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ تحقیقات جاری ہیں ۔

کراچی کےعلاقے بلدیہ اتحادٹاون گلشن غازی میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزم کی فائرنگ سے18سالہ فیصل نامی نوجوان جان سےگیا

لواحقین کاکہناہےکہ فیصل کاوالٹ غائب ہے،واقعہ ڈکیتی کاتھا،مقتول دو بہن بھائیوں میں بڑا تھا۔۔۔نجی فیکٹری میں ملازم تھا

(اب اس میں کسی کو پتہ نہیں کیسے مارا کس نے مارا کون تھا)
(انسان ہے گولی لگی ماں باپ کا ایک ہی بیٹا تھا ایک بہن تھی ،گولی لگی اور وہ بھی آج چلا گیا)
پولیس کادعویٰ ہےکہ مقتول کی ڈیڑھ ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔۔۔

واقعہ کےوقت مقتول منگیترکےگھرکےقریب بیٹھاتھا۔۔۔

واقعہ ذاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہے۔میت ضروری کارروائی کےبعدورثاءکےحوالےکردی گئی۔

About The Author