جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کا آن لائن سسٹم قائم

کل سے فعال ہوجائے گا۔ پرنسپل خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ میں اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کا آن لائن سسٹم قائم ۔

کل سے فعال ہوجائے گا۔ پرنسپل خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

سیکریٹری کالجز کےمطابق ای ٹرانسفر سسٹم کے نام سے آن لائن سسٹم کالج پرنسپلز کے لئے بنایا گیا ہے۔

اس سسٹم سے پتہ لگ سکے گا کہ کن کالجوں میں پرنسپل تعینات نہیں ہیں۔

پرنسپل ان کالجوں میں تعیناتی کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

درخواست وصول کرنے کے بعد پرنسپل کا انٹرویو لےکر متعلقہ کالج میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ پورٹل پندرہ ستمبر سے انیس اور بیس گریڈ کے لئے کھول دیا جائے گا۔

سینئر پروفیسرز پرنسپل کی آسامی کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔

About The Author