نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اورنج لائن ٹرین،ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مسافر پارکنگ سٹینڈ سے محروم

ٹرین میں سفر کے لئے آئے شہریوں کو ذاتی سواری کی محفوظ پارکنگ کے لئے جگہ تلاش کرنا پڑتی ہے

اورنج لائن ٹرین کو شروع ہوئے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر مسافروں کی سہولت کے لئے کسی بھی اسٹیشن پر پارکنگ اسٹینڈ قائم نہ ہو سکا

ٹرین میں سفر کے لئے آئے شہریوں کو ذاتی سواری کی محفوظ پارکنگ کے لئے جگہ تلاش کرنا پڑتی ہے
لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم توجہ یا فنڈز کا بحران ،،، اونج لائن ٹرین سروس کو ٹریک پر آئے ڈیڑھ سال سے زائد ہو گیا مگر کسی بھی اسٹیشن پر پارکنگ اسٹینڈ قائم نہ کیا جا سکا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق یومیہ ایک لاکھ سے زائد مسافر اورنج لائن ٹرین کا سفر کرتے ہیں۔ تمام اسٹیشن پر پارکنگ اسٹینڈ بنا دئیے جائیں تو اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مسافر طلباء ،،، (اگر سیکورٹی کے ساتھ پارکنگ اسٹینڈ قائم ہو جائیں تو آسانی ہو جائے گی،، موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔چوری ہونے کا خطرہ رہتا ہے)

مسافر کہتے ہیں کہ پارکنگ سٹینڈ نہ ہونے کے باعث بے آسرا کھڑی موٹرسائیکلز چوری بھی ہو جاتی ہیں
فرحان۔ (اکثر موٹر سائیکل چوری ہو جاتی ہیں ۔۔۔اسٹیڈ ہو تو مسافروں کی تعداد بڑھ جائے گی)

اونج لائن ٹرین اسٹیشنز پر پارکنگ سٹینڈز کا قیام ،،، پراجیکٹ کا حصہ ہے،،، اتنظامیہ کے مطابق اس پر کام جاری ہے جلد آغاز کیا جائے گا

About The Author