نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہر لاہور کی سبزی منڈیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں

سیوریج کے تعفن زدہ پانی نے دوکانداروں اور خریداروں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے

شہر لاہور کی سبزی منڈیاں مسائل کا گڑھ بن گئیں، نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث،

سیوریج کے تعفن زدہ پانی نے دوکانداروں اور خریداروں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے،

یہ ہے لاہور بادامی باغ میں واقع مرکزی سبزی منڈی، جہاں شہر بھر سے لوگ خریداری کیلئے پہنچتے ہیں

منڈی میں سیوریج لائنز کی بندش کے باعث جگہ جگہ گٹروں کا بدبودار پانی موجود ہے،، جس کے باعث یہاں سے گزرنا بھی محال ہے

ہفتے بھر کی سبزی خریدنے آئے شہری،، کہتے ہیں،، جب بھی منڈی کا رخ کرتے ہیں،، گندگی، کیچڑ اور گندا پانی سڑکوں پر ہوتا ہے

شاہد، اقبال، سبزی منڈی سے ہم نے کھانے کے لیئے سامان لے کر جانا ہوتا ہے لیکن یہاں سے تو سبزی کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی لے کر جا رہے ہیں ، حکومت منڈیوں کی صفائی کا خیال کرے

صرف شہری ہی نہیں سبزی منڈی کی تاجر برادری بھی صفائی کے انتظامات نہ ہونے پر نالاں ہے کہتے ہیں

صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہوتا ہے

شاکر، اسلم: آپ دیکھیں ادھر ہمارا اپنا بیٹھنے کا دل نہیں کرتا تو گاہک ادھر کیا آئے گا، سبزیاں لے کر آتے ہیں تو گندے پانی کی وجہ سے وہ بھی خراب ہو جاتی ہیں

شہری کہتے ہیں کہ حکومت منڈیوں کے قریب موجود سیوریج لائنز کی صفائی کا کام کروائے تاکہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کا عمل مکمل ہوممکن ہو سکے۔

About The Author