نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: سیلاب متاثرین میں سرکاری سطح پرایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم

این ڈی ایم اے نے ساڑھے چھ ہزار جبکہ پی ڈی ایم اے چوالیس ہزار، دوسوسینتیس راشن بیگ فراہم کرچکے ہیں۔

سندھ میں سیلاب متاثرین کو سرکاری سطح پر ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم۔صوبائی حکومت نے دس لاکھ خیموں کا آرڈردے دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ

این ڈی ایم اے نے ساڑھے چھ ہزار جبکہ پی ڈی ایم اے چوالیس ہزار، دوسوسینتیس راشن بیگ فراہم کرچکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ تہتر ہزار اور یوٹیلٹی اسٹورز اکیس ہزار سے زائد راشن بیگ دے چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے گیارہ ہزار، نوسو سے زائد خیمے بھی فراہم کئے ہیں۔

ڈی جی ، ڈی جی ایم اے نے بتایا کہ سندھ حکومت دس لاکھ خیموں کا آرڈر دے چکی ہے۔ ان میں سے یومیہ چھ ہزار کے حساب سے پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعلی نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔ انہیں سامان کی ترسیل کا کام تیز کیا جائے۔

وہ امدادی سرگرمیوں میں شریک مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ

پی ڈی ایم اے،، ڈپٹی کمشنروں کو سامان بھیج رہا ہے۔ڈی سیز بروقت متاثرین تک سامان کی رسائی ممکن بنائیں۔

About The Author