دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امدادی سرگرمیوں میں دوہزار دس کے سیلاب جیسی مدد ملتی نظر نہیں آرہی، فیصل ایدھی

تمام تر کوششوں کے باوجود صرف دس فیصد متاثرہ لوگوں تک پہنچ پائے ہیں۔

سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہنا ہے امدادی سرگرمیوں میں دوہزار دس کے سیلاب جیسی مدد ملتی نظر نہیں آرہی۔

تمام تر کوششوں کے باوجود صرف دس فیصد متاثرہ لوگوں تک پہنچ پائے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کہتے ہیں

ایدھی فاونڈیشن کی ہمیشہ مدد کی۔ موجودہ انسانی المیے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

کراچی میں ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور سول سوسائٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا تمام اداروں سے کہہ رہے ہیں کہ اگر بین الاقوامی اداروں نے ہماری مدد نا کی،، تو کہیں یہ عالمی مسئلہ نا بن جائے۔

امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج اور حکومت کا کردار بہتر ہے۔ حکومت پچیس ہزار روپے کی امدادی رقم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ ہم نوے فیصد لوگوں تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ ہم جو کشتی استعمال کررہے ہیں

اس پر ہمیں ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ ہم نے پچھلے مہینے فور بائے فور ایمبولینس نیلام کی ہے۔ بھارت سے اشیائے ضروریہ درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کاکہنا تھا کہ ہم ایدھی فاونڈیشن کو عطیات دیتے آئے ہیں۔

ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں بہت کچھ جمع کرارہے ہیں۔

لوگوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اس وڈیرانہ سسٹم سے پریشان ہیں۔

ملک میں ایک انقلاب آنے والا ہے۔

About The Author