نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حالیہ سیلاب نے پچھلے تمام سیلابوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، وزیراعلی سندھ

پوری صوبائی حکومت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ میڈیا تنقید کرے لیکن تصویر کا صحیح رخ دکھائے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے حالیہ سیلاب نے پچھلے تمام سیلابوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔مون سون سیز ن میں سات سو فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

پوری صوبائی حکومت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ میڈیا تنقید کرے لیکن تصویر کا صحیح رخ دکھائے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں گیارہ سو ملی میٹر بارش ہوئی ، جو معمول سے سات سو فیصد زائد ہے۔حالیہ سیلاب نے پچھلے تمام سیلابوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ
(یہ اتنا بڑا سیلاب ہے 2010،2012،2020 اور 2022 میں سیلاب سب سے زیادہ آیا ہے)

پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاول بھٹو سے لےکر پوری حکومت متحرک ہے۔ جس شخص کا سب کچھ برباد ہوگیا،، وہ غصہ تو کرے گا۔میڈیا تنقید کرے لیکن خوف و ہراس نا پھیلائے۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ
(

کوئی ایک کونا نہیں ہے جہاں ہمارا نمائندہ نہ گیا ہو لوگوں میں غصہ ہے، اور اپنے غصے کا اظہار کیا ہے،،،جو اپنا گھر چھوڑ کر نکلتا ہے وہ غصہ تو کرےگا)

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سیلا ب متاثرین میں چوالیس ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم۔کیے

اور مزید آٹھ لاکھ کا آرڈر دے دیا۔دس لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔

مزید تین لاکھ خرید رہے ہیں۔

تین لاکھ مچھر دانیاں چاہیے تھیں، جن میں سے وفاق نے پندرہ ہزار فراہم کردی ہیں۔

About The Author