دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلش ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں تیزی

لاہور اور کراچی کے میچز کی تیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوگئی ،،، آسٹریلیا سیریز کے برعکس اب ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ حاصل کی جاسکتی ہے،

دورہ پاکستان کے لیے انگلش ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں تیزی آگئی،،، لاہور اور کراچی کے میچز کی تیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوگئی

آسٹریلیا سیریز کے برعکس اب ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ حاصل کی جاسکتی ہے،،، ڈھائی سو اور ساڑھے سات سو والی ٹکٹوں کی تعداد کم رہ گئی

آسٹریلیا کی طرح انگلینڈ کو بھی گرم جوشی کے ساتھ گراونڈ میں خوش آمدید کہنے کے لیے شائقین کرکٹ تیار ہیں

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوتے ہی شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی ٹکٹ خریدنا شروع کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ڈھائی سو جبکہ زیادہ سے زیادہ تین ہزار مقرر کررکھی ہے

لاہور سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر کرکٹ فینز ڈھائی سو اور ساڑھے سات سو روپے والی ٹکٹوں میں دلچسپی لے رہے ہیں ،،، ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تین میچوں کے

جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں کی تعداد کم رہ گئی ہے
شہری،،، "جیسے ہم نے سری لنکا کو ویلکم کیا تھا ایسے انگلینڈ کو کرینگے ،،، ڈھائی سو اور سات سو والی ٹکٹیں کا کوٹہ بڑھانا چاہیے ٹکیٹں سولڈ آوٹ نظر آرہی ہیں ایکسس نہیں ہورہی”

ٹکٹ کمپنی کے عہدیدار کے مطابق انگلینڈ سیریز کے لیے ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ فروخت کی جارہی ہے ،،، انہوں نے بتایا کہ جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹس ابھی باقی ہے ،،، سسٹم پر زیادہ یوزر آنے کی وجہ سے ٹکٹیں سولڈ آوٹ نظر آتی ہے

عمر شاہد ،،، چیف کمیونیکشن آفیسر بک می ،،، "رسپونس تو بہت اچھا ہے کافی لوگ ٹکٹیں خرید رہے ہیں

ایسا نہیں کہ ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہے ،،، ٹکٹیں دستیاب ہے ،،، سسٹم پر ایک سے زیادہ لوگ آجاتے ہیں اور وہ ٹکٹ خریدتے نہیں تو وہ ٹکٹ واپس شو ہوجاتی ہے”

ابتدائی طور پر کراچی میں شیڈول تمام میچز کی حاصل کردہ ٹکٹ موبائل سے بھی اسٹیڈیم داخلے پر اسکین کروائی جاسکتی ہے،،، جبکہ لاہور میچز کے لیے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا

About The Author