دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جی پی او سے ایم یو سائن کرنا صارفین کےلیےعذاب بن گیا

ایکسائز حکام کے مطابق نئی کورئیر کمپنی سے معاہدے کے بعد کچھ مسائل پوائنٹ آوٹ ہوئے ہیں جنکو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جی پی او سے ایم یو سائن کرنا صارفین کےلیےعذاب بن گیا،،، پچاس ہزار سے زائد شہریوں کو کورئیر کے لاکھوں روپے دینے کے باوجود گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹس گھروں پر نہ مل سکیں

محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹس سمیت کاغذات کی مالکان کے گھروں پر ترسیل کےلیے پاکستان پوسٹ سے معاہدہ کیا گیا

لیکن تین ماہ سے پچاس ہزار کے قریب شہریوں کے گھروں پر ڈیلیور نہ ہوسکیں۔ شہری نمبر

پلییٹس اور کارڈز کے حصول کےلیے کبھی چی پی او تو کبھی ایکسائز آفس چکر لگانے پر مجبور ہوگئے۔
شہری

مجھے ڈیڑھ سال ہوگیا ہے جی پی او جاتا ہوں تو وہ کہتے ہیں ایکسائز جائو یہاں اتا ہو تو یہ کہتے ہیں جی پی او جائے ہم کہاں جائے۔

ایکسائز حکام کے مطابق نئی کورئیر کمپنی سے معاہدے کے بعد کچھ مسائل پوائنٹ آوٹ ہوئے ہیں جنکو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز،،،،منظور خالد

نئی کمپنی ہے تو اس لیے کچھ ہک اپس ہیں جنکو بہتر کیا جارہا ہے کچھ ایڈریس کی غلطی تھی وہ دور کی جارہی ہے نمبر پر کالز کی جارہی ہیں

ایکسائز حکام کے مطابق سسٹم میں تبدیلی کےلیے ورکنگ کی جارہی ہے۔

جس میں ایسا ںظام لایا جائے گا کہ جو شہری کوریئر کرانا چاہیے صرف وہی رجسٹریشن کے وقت اسکے پیسے ادا کریں۔

About The Author